برطانوی عدالتوں نے ریحام خان پر زلفی بخاری پر جھوٹے الزامات پر ہرجانے اور معافی مانگنے کا حکم دیا

0
274

اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہاہے کہ برطانوی عدالتوں نے ریحام خان پر زلفی بخاری پر جھوٹے الزامات پر ہرجانے اور معافی مانگنے کا حکم دیا۔ اپنے بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ اس طرح کا قانونی نظام پاکستان میں لانے کی کوشش کو آزادی اظہار کے خلاف کہ کر میڈیا مالکان مہم شروع کر دیتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ بہرحال ریحام کا جھوٹا ہونا ایک بار پھر ثابت ہوا دراصل وہ عادی جھوٹی ہے۔