وزیر اعظم سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کی ملاقات

0
159

اسلام آباد(این این آئی)وزیر اعظم عمران خان سے وزیر اعلی گلگت بلتستان خالد خورشید نے ملاقات کی جس میں وزیر اعلی نے وزیر اعظم کو گلگت بلتستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں بشمول شندور روڈ، 20 میگاواٹ ہنزل پن بجلی منصوبہ، تتہ پانی روڈ اور اسکردو روڈ پر پیشرفت سے آگاہ کیا۔وزیر اعظم نے گلگت بلتستان میں سیاحت کے فروغ پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت دی۔وزیر اعظم نے کہا کے وفاقی حکومت گلگت بلتستان کے عوام کے فلاح و بہبود کے لیے ہر ممکن مدد فراہم کرے گی۔