عید الفطر پر ہدایتکار سید نور کی فلم ”باجرے دی راکھی ”6 فلموں کی نمائش متوقع

0
229

لاہور( این این آئی) رواں سال عید الفطر پر ہدایتکار سید نور کی فلم ”باجرے دی راکھی ”سمیت6کے قریب فلموں کی نمائش متوقع ہے ۔ ذرائع کے مطابق پروڈیوسروں اور ہدایتکاروںنے عید الفطر پر فلموں کی نمائش کے حوالے سے ہوم ورک شروع کردیا ہے اور اس سلسلہ میں سینمائوں کے حصول کیلئے منصوبہ بندی کی جارہی ہے ۔ ذرائع کے مطابق متوقع نمائش کے لئے پیش ہونے والی فلموں میں سے اکثر وہ ہیںجنہیں دو سے تین سال گزر چکے ہیں لیکن کوروناوباء کی وجہ سے فلموں کی بروقت نمائش نہیں ہو سکی تھی اور اب اپنی فلمیںریلیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔