فارن فنڈنگ کیس’ فیصلے کے خوف سے عمران نے پی ڈی ایم کو مفاہمتی پیغام دیا، احسن اقبال کا دعویٰ

0
170

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ممنوعہ فنڈنگ کیس کے ممکنہ فیصلے کے خوف سے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کی قیادت کومفاہمتی پیغام دیا ہے۔اپنی ٹوئٹ میں احسن اقبال نے کہاکہ عمران خان نے اپنے معتمد ساتھی کے ذریعے این آر او حاصل کرنے کیلئے مفاہمتی پیغام دیا۔انہوں نے کہا کہ حکومتی اتحاد نے فیصلہ کیا کہ اب کوئی این آر او نہیں ملے گا۔