اسلام آبا د(این این آئی)تحریک انصاف کے رہنما اسدعمر نے کہا ہے کہ ہمیں کسی کی مداخلت اور بیساکھی کی ضرورت نہیں ،ہمیں نہ سخت نہ نرم مداخلت اورنہ ہی یقین دہانیوں کی ضرورت ہے۔ایک انٹرویومیں اسدعمر نے کہا کہ سیاسی معاملات سیاستدانوں کوحل کرنے چاہئیں ،مل بیٹھ کرانتخابات پربات چیت کی جائے، الیکشن کب ہونے ہیں، اس کا فیصلہ سپریم کورٹ نہیں سیاستدان کریں گے ۔ انہوںنے کہاکہ آئیں معاملات طے کریں الیکشن کب کرانے ہیں، مداخلت کی ضرورت ہی نہیں۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے پنجاب میں پی ڈی ایم کوبری طرح شکست دی عوام کے مینڈیٹ سے پی ڈی ایم کے وزیراعلیٰ کو گھر بھیج رہے ہیں ،یہ 3ججزاس بینچ میں بھی موجودتھے جس کے فیصلے سے عمران خان کی حکومت ختم ہوئی۔اسدعمر نے کہا کہ بینچ کا فیصلہ آنے دیں اس کے بعدپی ڈی ایم چاہے توضرورفل کورٹ کی اپیل کرے ،عمران خان 22 کروڑعوام کے مینڈیٹ سے آئے تھے انہیں کیوں گھربھیجاگیا 22کروڑکامینڈیٹ لے کر وزیراعظم آیا اس وقت تو فل کورٹ کا مطالبہ نہیں ہوا۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ پی ڈی ایم صرف وقت حاصل کرنے کیلئے فل کورٹ کامطالبہ کررہی ہے ،ڈپٹی اسپیکرکی رولنگ پرفل کورٹ تشکیل دینے کی کوئی ضرورت نہیں ،آئین میں واضح لکھاہواہے، ووٹ کا فیصلہ پارلیمانی لیڈر کریگا۔
مقبول خبریں
بھاری جانی نقصان کے بعداسرائیل حزب اللّٰہ سے جنگ بندی پر تیار
تل ابیب (این این آئی) لبنان میں اسرائیلی فوج کو بڑے جانی نقصان کے بعد اسرائیل حزب اللّٰہ سے جنگ بندی پر تیار ہوگیا،...
پی سی بی کے رویے میں نرمی، فخر زمان کی مشکلات جلد ختم ہونے...
لاہور(این این آئی)بابر اعظم کو ڈراپ کیے جانے کے بعد سوشل میڈیا پر بیان دینے والے اوپننگ بیٹر فخر زمان کی مشکلات جلد ختم...
محمد رضوان کے کپتان بننے پر شعیب ملک کاخوشی کااظہار
ریاض(این این آئی)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے محمد رضوان کے کپتان بننے پر ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔سعودی عرب کے...
کرینہ کپور کا سیاہ جوڑے میں حسن آسمان سے باتیں کرنے لگا
ممبئی (این این آئی) بھارتی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ کرینہ کپور نے سیاہ دلکش جوڑے میں نئی تصاویر شیئر کر کے مداحوں کو...
ابھیشیک بچن ، بالی ووڈ کی امیر ترین شخصیات میں شامل
ممبئی(این این آئی) بھارتی فلم انڈسٹری کے بے تاج بادشاہ لیجنڈ امیتابھ بچن کے صاحبزادے ابھیشیک بچن نے نہ صرف اپنی اداکارانہ صلاحیتوں سے...