بیجنگ (این این آئی)چین کے شمال مغربی علاقے میں ریت کے ایک بڑے طوفان کی حیرت انگیز ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق طاقت ور ریت کے طوفان نے شمال مغربی چین میں واقع صوبہ چنگھائی کے کچھ حصوں میں تباہی مچائی۔ویڈیوز میں ریت کا طوفان دکھایا گیا ہے جو ایک صحرائی منظر کی طرح آسمان تک پھیلا ہوا ہے اور آبادی کی طرف بڑھ رہا ہے۔ریت کا طوفان تقریبا 4 گھنٹے تک جاری رہا، جس سے سب سے زیادہ متاثرہ مقامات میں سے ایک ہائیکسی منگول تھا۔ خوش قسمتی سے ریت کے اس طوفان کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔دریں اثنا چین بھی دنیا بھر کے دیگر ممالک کی طرح شدید گرمی سے لڑ رہا ہے۔جون کے وسط سے شمالی، مشرقی اور وسطی چین کے بڑے حصے زیادہ درجہ حرارت کا سامنا کر رہے ہیں۔چینی محکمہ موسمیات نے بتایا کہ آنے والے دنوں میں چین کے مختلف حصوں میں گرمی سے راحت کی توقع نہیں ہے۔
مقبول خبریں
چیمپئینز ٹرافی’ ہائبرڈ پر مان جاؤ! بھارت کی پھر پاکستان کو مالی فوائد کی...
نئی دہلی (این این آئی)چیمپئینز ٹرافی کی میزبانی کے معاملے پر بھارت ایک مرتبہ پھر پاکستان کو پیسوں کو رعب دکھانے لگا۔میڈیا رپورٹس کے...
کرم’ مسافرگاڑیوں پر حملے کا ایک اور زخمی دم توڑگیا، جاں بحق افراد کی...
کرم (این این آئی)ضلع کرم میں مسافرگاڑیوں پر حملے کا ایک اور زخمی دم توڑگیا۔کرم میں پیش آنے والے سانحہ میں جاں بحق...
اسلام آباد آنیوالے تمام راستے آج بھی بند، جڑواں شہروں میں انٹرنیٹ معطل
اسلام آباد(این این آئی)پی ٹی آئی کے احتجاج کے سبب اسلام آباد کی چائنہ چوک اور ڈی چوک پر پولیس کی نفری تعینات...
بانی پی ٹی آئی کا حکومتی تجاویز میں سے ایک پر اتفاق، ویڈیو میسج...
ٍراولپنڈی (این این آئی)بانی پی ٹی آئی نے حکومتی تجاویز میں سے ایک پر اتفاق کرلیا، حکومت سے بات چیت جاری رکھنے پر بھی...
حکومت کا مذاکرات کا صرف ایک مقصد ہے کہ کوئی اور لاش نہ گرے’...
اسلام آباد(این این آئی)مسلم لیگ ن کے سینیٹر طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ حکومت کا مذاکرات کا صرف ایک مقصد ہے کہ کوئی...