بیجنگ (این این آئی)چین کے صدر شی جن پنگ اور دیگر اعلی شخصیات کو مقامی سطح پر تیار کردہ کووڈ ویکسین لگا دی گئی۔چین میں اعلی سیاسی شخصیات کی صحت کے حوالے سے خبریں عموما عوام اور میڈیا سے پوشیدہ رکھی جاتی ہیں۔تاہم برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق چینی حکام کی جانب سے اس خبر کو عوامی سطح پر جاری کرنے کا مقصد ملک میں کورونا کیسز کی شرح میں اضافے کے باعث بوسٹر ڈوز کی مہم کو فروغ دینا ہے۔چین کے نیشنل ہیلتھ کمیشن کے نائب سربراہ زینگ یکسن کا کہنا تھا کہ اعلی حکام کو کورونا کی ویکسین لگنے کا مطلب ہے کہ چین کی اعلی قیادت مقامی سطح پر تیار کی گئی ویکسین سے مطمئن ہیں۔یاد رہے کہ چین نے کورونا کے حوالے سے زیرو ٹالرنس پالیسی اپنا رکھی ہے، ملک میں بڑے پیمانے پر کورونا ٹیسٹنگ اور آئسولیشن پر سختی سے عمل درآمد کروایا جاتا ہے جبکہ زیادہ کورونا کیسز والے علاقوں میں لاک ڈان نافذ کر دیا جاتا ہے۔رواں برس اپریل میں بھی چین کے شہر شنگھائی میں کورونا کیسز بڑھنے پر 2 ماہ کے لیے لاک ڈان نافذ کر دیا گیا تھا۔جان ہاپکنز یونیورسٹی کے اعداد و شمار کے مطابق دنیا میں کورونا وبا شروع ہونے کے بعد سے چین میں اب تک 21 لاکھ 67 ہزار 619 کورونا کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں جبکہ 14 ہزار 647 افراد زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔
مقبول خبریں
سید یوسف رضا گیلانی کا دیوالی کے موقع پر پاکستان کی ہندو برادری کو...
اسلام آباد(این این آئی)قائمقام صدر سید یوسف رضا گیلانی نے دیوالی کے موقع پر پاکستان کی ہندو برادری کو مبارکباد دی ہے۔ جمعرات...
وزیراعظم کا جامِ شہادت نوش کرنے والیپاک فوج کے جوانوں کو خراج عقیدت
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ضلع بنوں میں خوارج دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے دوران جامِ شہادت نوش کرنے والے...
صدر کا بنوں میں خوارج دہشت گردوں کیخلاف آپریشن میں جام شہادت نوش کرنیوالے...
اسلام آباد(این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے بنوں میں خوارج دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں جامِ شہادت نوش کرنے والے پاک...
محسن نقوی کا8 خوارجی دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کوخراج تحسین
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے بنوں کے علاقے بکا خیل میں کامیاب آپریشن میں 8 خوارجی دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے...
اس حکومت کو کوئی ساکھ نہیں ، یہ زیادہ دیر نہیں چل سکتی: اسد...
پشاور(این این آئی) پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ حکومت زیادہ دیر تک نہیں چل سکتی۔نجی ٹی...