اسلام آباد (این این آئی) صوبائی وزیر عطاء اللہ تار ڑنے کہا ہے کہ حمزہ شہباز واضح اکثریت سے وزیراعلیٰ منتخب ہوئے ،عمران خان نے اپنے ارکان کو پرویز الہٰی کو ووٹ دینے کا کہا،عمران خان نے ہدایات پارٹی سربراہ کے طور پر جاری کی تھیں،چوہدری شجاعت حسین کے خط پر اعتراض کیا جاتاہے،عمران خان کا خط معتبر سمجھا جاتاہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ حمزہ شہباز واضح اکثریت سے وزیراعلیٰ منتخب ہوئے ،عمران خان نے اپنے ارکان کو پرویز الہٰی کو ووٹ دینے کا کہا۔صوبائی وزیر نے کہاکہ عمران خان نے ہدایات پارٹی سربراہ کیطور پر جاری کی تھیں،ایسی ہی ہدایات چوہدری شجاعت نیجاری کیں تو معیار بدل دیا گیا۔ صوبائی وزیر نے کہاکہ رن آف الیکشن 186ووٹ حاصل نہ کرنے پر کرایا جاتاہے،25ارکان کو ڈی سیٹ کرکے25ووٹوں کو شمارکیا گیا۔ صوبائی وزیر نے کہاکہ چوہدری شجاعت حسین کے خط پر اعتراض کیا جاتاہے،عمران خان کا خط معتبر سمجھا جاتاہے۔ صوبائی وزیر نے کہاکہ لوگ انصاف کے دوہرے معیار پرسوال اٹھا رہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ بارایسوسی ایشن کیسابق صدور نے بھی سوال اٹھایا کہ دوہرا معیار کیوں ہے؟،ترامیم میں درج ہے کہ پارٹی سربراہ ہی ہدایات جاری کرسکتاہے۔ صوبائی وزیر نے کہاکہ نواز شریف کے معاملے پر پارٹی سربراہ کے کردارپر روشنی ڈالی گئی تھی۔ انہوںنے کہاکہ پارٹی ہیڈ کی ہدایات اگر مقدم نہیں ہیں تو کیا ضمنی الیکشن کالعدم قراردیا جائیگا؟۔ انہوںنے کہاکہ چیئرمین سینیٹ کے الیکشن میں 7ووٹ مسترد کیے گئے،چیئرمین سینیٹ کیالیکشن میں کہا گیا کہ ڈپٹی سپیکر کی رولنگ کو چیلنج نہیں کیا جاسکتا۔ صوبائی وزیر نے کہاکہ اتنا اہم معاملہ فل کورٹ کے بغیر حل نہیں ہوسکتا ۔ صوبائی وزیر نے کہاکہ عمران خان محاذآرائی اور گالم گلوچ کی سیاست کرتاہے۔ صوبائی وزیر نے کہاکہ ہم عوام کی حالت بہتر کرنے کیلئے ہرممکن کوشش کررہے ہیں ۔انہوںنے کہاکہ آئینی ماہرین کا کہنا ہے فل کورٹ سے معاملے میں مزید بہتری آئے گی۔عطاء اللہ تارڑ نے کہاکہ فرح گوگی بہت سے مقدمات میں مطلوب ہیں۔ صوبائی وزیر نے کہاکہ فرح گوگی کو واپس لے آئیں تو پتہ چل جائیگا کہ عمران خان نے کتنی کرپشن کی؟۔
مقبول خبریں
چیمپئینز ٹرافی’ ہائبرڈ پر مان جاؤ! بھارت کی پھر پاکستان کو مالی فوائد کی...
نئی دہلی (این این آئی)چیمپئینز ٹرافی کی میزبانی کے معاملے پر بھارت ایک مرتبہ پھر پاکستان کو پیسوں کو رعب دکھانے لگا۔میڈیا رپورٹس کے...
کرم’ مسافرگاڑیوں پر حملے کا ایک اور زخمی دم توڑگیا، جاں بحق افراد کی...
کرم (این این آئی)ضلع کرم میں مسافرگاڑیوں پر حملے کا ایک اور زخمی دم توڑگیا۔کرم میں پیش آنے والے سانحہ میں جاں بحق...
اسلام آباد آنیوالے تمام راستے آج بھی بند، جڑواں شہروں میں انٹرنیٹ معطل
اسلام آباد(این این آئی)پی ٹی آئی کے احتجاج کے سبب اسلام آباد کی چائنہ چوک اور ڈی چوک پر پولیس کی نفری تعینات...
بانی پی ٹی آئی کا حکومتی تجاویز میں سے ایک پر اتفاق، ویڈیو میسج...
ٍراولپنڈی (این این آئی)بانی پی ٹی آئی نے حکومتی تجاویز میں سے ایک پر اتفاق کرلیا، حکومت سے بات چیت جاری رکھنے پر بھی...
حکومت کا مذاکرات کا صرف ایک مقصد ہے کہ کوئی اور لاش نہ گرے’...
اسلام آباد(این این آئی)مسلم لیگ ن کے سینیٹر طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ حکومت کا مذاکرات کا صرف ایک مقصد ہے کہ کوئی...