راولپنڈی (این این آئی)پاک فوج کی ملک بھر میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں ، متاثرین کو طبی سہولیات اور کھانا پہنچایا ، سندھ اور بلوچستان میں مزید ٹیمیں بھی تیار ہیں ۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے دستے ملک کے مختلف حصوں میں حالیہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں میں سول انتظامیہ کی مدد کر رہے ہیں، پاک فوج کی ایمرجنسی ریسپانس ٹیمیں متاثرہ علاقوں ڈے پانی نکالنے اور متاثرین کو غذائی ضروریات اور طبی امداد فراہم کرنے میں مسلسل مصروف ہیں، پاک فوج کی ڈی واٹرنگ ٹیمیں جامشورو، گھارو گرڈ سٹیشن اور جنوبی کراچی سمیت شاہراہ فیصل، نیپا چورنگی، لسبیلہ، تربت اور کوئٹہ میں امدادی کارروائیاں کررہی ہیں، پاک فوج کی ٹیموں نے طبی سہولیات سمیت ریلیف کیمپ قائم کئے اور مقامی رہائشیوں میں ضروری خوراک اور راشن تقسیم کیا، امدادی سرگرمیوں اور سیلاب کی وجہ سے کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے رسپانس ٹیمیں سندھ اور بلوچستان کے مختلف مقامات پر تعینات ہیں، پاک فوج کے دستوں اور موبائل میڈیکل ٹیموں نے جامشورو، گھارو، کیماڑی اور نیپا چورنگی کے علاقوں میں سینکڑوں مقامی لوگوں کو امدادی سامان اور مفت ادویات فراہم کیں، طبی ٹیم نے بلوچستان کے کوئٹہ، تربت اور لسبیلہ میں بھی 1500 سے زائد افراد کو طبی امداد فراہم کی۔
مقبول خبریں
چیمپئینز ٹرافی’ ہائبرڈ پر مان جاؤ! بھارت کی پھر پاکستان کو مالی فوائد کی...
نئی دہلی (این این آئی)چیمپئینز ٹرافی کی میزبانی کے معاملے پر بھارت ایک مرتبہ پھر پاکستان کو پیسوں کو رعب دکھانے لگا۔میڈیا رپورٹس کے...
کرم’ مسافرگاڑیوں پر حملے کا ایک اور زخمی دم توڑگیا، جاں بحق افراد کی...
کرم (این این آئی)ضلع کرم میں مسافرگاڑیوں پر حملے کا ایک اور زخمی دم توڑگیا۔کرم میں پیش آنے والے سانحہ میں جاں بحق...
اسلام آباد آنیوالے تمام راستے آج بھی بند، جڑواں شہروں میں انٹرنیٹ معطل
اسلام آباد(این این آئی)پی ٹی آئی کے احتجاج کے سبب اسلام آباد کی چائنہ چوک اور ڈی چوک پر پولیس کی نفری تعینات...
بانی پی ٹی آئی کا حکومتی تجاویز میں سے ایک پر اتفاق، ویڈیو میسج...
ٍراولپنڈی (این این آئی)بانی پی ٹی آئی نے حکومتی تجاویز میں سے ایک پر اتفاق کرلیا، حکومت سے بات چیت جاری رکھنے پر بھی...
حکومت کا مذاکرات کا صرف ایک مقصد ہے کہ کوئی اور لاش نہ گرے’...
اسلام آباد(این این آئی)مسلم لیگ ن کے سینیٹر طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ حکومت کا مذاکرات کا صرف ایک مقصد ہے کہ کوئی...