اسلام آباد (این این آئی)وزارت اقتصادی امور نیگزشتہ مالی سال کے دوران لیے گئے قرضوں کی تفصیلات جاری کردیں۔وزارت اقتصادی امور کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق گڑشتہ مالی سال جولائی سے جون تک 16 ارب 94کروڑ ڈالرز کا مجموعی قرضہ لیا گیا جبکہ اسی دورانیے میں 2 ارب ڈالرز کے بانڈز کا اجرا ہوا۔وزارت اقتصادی امور کے مطابق جولائی سے جون باہمی معاہدوں کے تحت 70 کروڑ ڈالرز جبکہ اسی وقت میں کثیرجہتی معاہدوں کے تحت 4 ارب 82 کروڑ ڈالرز قرض لیا گیا۔اس کے علاوہ کمرشل بینکوں سے 4 ارب 86 کروڑ ڈالر زسے زائد قرض حاصل کیا گیا اور سعودی عرب کی جانب سے 3 ارب ڈالرز سیف ڈپازٹ کی مد میں وصول ہوئے۔وزارت اقتصادی امور کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب کی جانب سے گزشتہ مالی سال کے دوران 40 کروڑ ڈالرز قرض لیا گیا جبکہ مختلف ممالک اور ملٹی لیٹرل اداروں سے 19 کروڑ 86 لاکھ ڈالرزکی گرانٹس ملیں۔جولائی سے جون کے دوران امریکا سے پاکستان کو 6 کروڑ 98 لاکھ ڈالرز قرض ملا جبکہ ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو ایک ارب 62 کروڑ ڈالرز سے زائد قرض فراہم کیا۔ وزارت اقتصادی امور کے مطابق اسلامک ڈیولپمنٹ بینک سے پاکستان کو ایک ارب 32 کروڑ ڈالرز سے زائد قرض ملا۔
مقبول خبریں
سید یوسف رضا گیلانی کا دیوالی کے موقع پر پاکستان کی ہندو برادری کو...
اسلام آباد(این این آئی)قائمقام صدر سید یوسف رضا گیلانی نے دیوالی کے موقع پر پاکستان کی ہندو برادری کو مبارکباد دی ہے۔ جمعرات...
وزیراعظم کا جامِ شہادت نوش کرنے والیپاک فوج کے جوانوں کو خراج عقیدت
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ضلع بنوں میں خوارج دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے دوران جامِ شہادت نوش کرنے والے...
صدر کا بنوں میں خوارج دہشت گردوں کیخلاف آپریشن میں جام شہادت نوش کرنیوالے...
اسلام آباد(این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے بنوں میں خوارج دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں جامِ شہادت نوش کرنے والے پاک...
محسن نقوی کا8 خوارجی دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کوخراج تحسین
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے بنوں کے علاقے بکا خیل میں کامیاب آپریشن میں 8 خوارجی دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے...
اس حکومت کو کوئی ساکھ نہیں ، یہ زیادہ دیر نہیں چل سکتی: اسد...
پشاور(این این آئی) پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ حکومت زیادہ دیر تک نہیں چل سکتی۔نجی ٹی...