وزیراعظم سے گورنر بلوچستان ملک عبدالولی کاکڑ کی ملاقات ،صوبہ بلوچستان کے انتظامی امور پر گفتگو

0
186

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف سے گورنر بلوچستان ملک عبدالولی کاکڑ نے ملاقات کی جس میں صوبہ بلوچستان کے انتظامی امور پر گفتگو کی گئی ۔ جمعرات کو ہونے والی ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا وزیراعظم نے کہاکہ بلوچستان کی ترقی اور فلاح و بہبود وفاقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ،بلوچستان کی ترقی کے بغیر پاکستان کی ترقی نا مکمل ہے