اسلام آباد (این این آئی)فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے نئے چیئرمین ملک امجد زبیر ٹوانہ نے عہدے کا چارج سنبھال لیااس حوالے سے جاری ہونے والے نوٹی فکیشن کے مطابق ملک امجد زبیر ٹوانہ ان لینڈ ریونیو میں گریڈ 21 کے افسر ہیں اور نئے چیئرمین ایف بی آر کی تعیناتی فوری طور پر تاحکم ثانی کی گئی ۔نوٹی فکیشن کے مطابق امجد زبیر ٹوانہ کو سیکرٹری ریونیو ڈویژن کا اضافی چارج بھی سونپا گیا ہے۔ملک امجد زبیر ٹوانہ کو عاصم احمد کی جگہ چیئرمین ایف بی آر تعینات کیا گیا ہے۔وزیراعظم نے ملک امجد زبیر ٹوانہ کو چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) مقرر کرنے کی منظوری دی تھی۔نئے چیئرمین کی تقرری کے لیے سمری میں دوسرا نام ممبر ایف بی آر ایڈمن ندیم رضوی اور تیسرا نام راشد محمود لنگڑیال کا شامل تھا۔
مقبول خبریں
انجینئر امیر مقام کی سعودی عرب پر الزامات کی مذمت
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام نے سعودی عرب پر الزامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ...
عبدالعلیم خان نے استحکام پاکستان پارٹی کی 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا...
اسلام آباد (این این آئی)استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نے 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اعلان کیا ہے۔ انہوں...
صدر مملکت کا بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو...
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین...
اوپن یونیورسٹی سے چلنے والا بچوں کی کردار سازی کا پْر عزم کارواں پورے...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم کامیاب جوان پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی...
وزیرداخلہ کا نیشنل پولیس اکیڈمی کو پی ایم اے کاکول طرز کا عالمی ادارہ...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیشنل پولیس اکیڈمی کو یونیورسٹی کا درجہ دینے اور پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول...