اسلام آباد (این این آئی) کابینہ نے آئندہ ہفتے قومی سطح پر بین المذاہب ہم آہنگی کانفرنس منعقد کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کانفرنس میں بین الاقوامی سطح کے مختلف مذاہب اور مکاتبِ فکر کے علماء کو مدعو کیا جائے،کانفرنس پاکستان میں بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے لیے ایک اہم سنگِ میل ثابت ہوگی ۔ وزیر اعظم آفس سے جاری اعلامیہ کے مطابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی زیر صدارت عبوری وفاقی کابینہ کا اجلاس منگل کو اسلام آباد میں منعقد ہوا جس میںوزیراعظم نے وفاقی کابینہ کو اپنے جڑانوالہ دورے سے آگاہ کیا۔ وزیر اعظم نے کہاکہ ملک میں انتہاپسندی اور مذہبی کشیدگی کی ہرگز بھی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انوار الحق کاکڑنے کہاکہ پاکستان میں موجود اقلیتوں کا تحفظ ریاست کی اولین فرائض کا حصہ ہے۔ وزیر اعظم نے کہاکہ جڑانوالہ کے واقعہ میں ملوث افراد کی قرار واقعی سزا یقینی بنائی جائے گی۔ کابینہ نے آئندہ ہفتے قومی سطح پر بین المذاہب ہم آہنگی کانفرنس منعقد کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کانفرنس میں بین الاقوامی سطح کے مختلف مذاہب اور مکاتبِ فکر کے علماء کو مدعو کیا جائے،کانفرنس پاکستان میں بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے لیے ایک اہم سنگِ میل ثابت ہوگی۔ وفاقی کابینہ نے وزارتِ خزانہ کی سفارش پر مالی سال2023ـ24 کے لیے دیت کی رقم جو کہ 30630 گرام چاندی کے برابر ہوتی ہے کو 67 لاکھ 57 ہزار 902 روپے مقرر کردیا۔
مقبول خبریں
چیمپئینز ٹرافی’ ہائبرڈ پر مان جاؤ! بھارت کی پھر پاکستان کو مالی فوائد کی...
نئی دہلی (این این آئی)چیمپئینز ٹرافی کی میزبانی کے معاملے پر بھارت ایک مرتبہ پھر پاکستان کو پیسوں کو رعب دکھانے لگا۔میڈیا رپورٹس کے...
کرم’ مسافرگاڑیوں پر حملے کا ایک اور زخمی دم توڑگیا، جاں بحق افراد کی...
کرم (این این آئی)ضلع کرم میں مسافرگاڑیوں پر حملے کا ایک اور زخمی دم توڑگیا۔کرم میں پیش آنے والے سانحہ میں جاں بحق...
اسلام آباد آنیوالے تمام راستے آج بھی بند، جڑواں شہروں میں انٹرنیٹ معطل
اسلام آباد(این این آئی)پی ٹی آئی کے احتجاج کے سبب اسلام آباد کی چائنہ چوک اور ڈی چوک پر پولیس کی نفری تعینات...
بانی پی ٹی آئی کا حکومتی تجاویز میں سے ایک پر اتفاق، ویڈیو میسج...
ٍراولپنڈی (این این آئی)بانی پی ٹی آئی نے حکومتی تجاویز میں سے ایک پر اتفاق کرلیا، حکومت سے بات چیت جاری رکھنے پر بھی...
حکومت کا مذاکرات کا صرف ایک مقصد ہے کہ کوئی اور لاش نہ گرے’...
اسلام آباد(این این آئی)مسلم لیگ ن کے سینیٹر طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ حکومت کا مذاکرات کا صرف ایک مقصد ہے کہ کوئی...