نگراں وزیراعظم کی بٹگرام ، پاشتو کے مقام پر چیئرلفٹ میں پھنسے افرادکو نکالنے کیلئے فوری ریسکیو آپریشن کی ہدایت

0
324

اسلام آباد (این این آئی)نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے بٹگرام میں پاشتو کے مقام پر چیئرلفٹ میں پھنسے8 افرادکو نکالنے کیلئے فوری ریسکیو آپریشن کی ہدایت کی ہے۔منگل کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم انوار الحق کاکڑنے این ڈی ایم اے، پی ڈی ایم اے اور تمام متعلقہ ریسکیو اداروں کو تمام تر وسائل بروئے کار لا کربٹگرام میںپاشتو کے مقام پر چیئرلفٹ میں پھنسے طالب علموں اور اساتذہ کو ریسکیو کرنے ،پہاڑی علاقوں میں موجود ایسی تمام چیئر لفٹس پر حفاظتی انتظامات یقینی بنانے اورخستہ حال اور حفاظتی معیار پر پورا نہ اترنے والی چیئرلفٹس کو فوری طور پر بند کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔