بیجنگ(این این آئی)نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ نے بدھ کو بیجنگ میں منعقدہ تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم میں شرکت کی اور عالمی رہنمائو ں سے ملاقاتوں میں وزیر اعظم نے نہتے اور معصوم فلسطینیوں کے خلاف غاصب اسرائیل کے جنگی جرائم روکنے کیلئے اقوام متحدہ اور عالمی قوتوں سے فوری طور پر اسرائیل کی جانب سے معصوم فلسطینیوں کے قتلِ عام کو روکنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا۔وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری پریس ریلیز کے مطابق وزیرِ اعظم نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں پیدا ہونے والی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی۔وزیرِ اعظم نے فورم میں شریک عالمی رہنمائوں سے غیر رسمی ملاقاتیں کی۔وزیرِ اعظم نے سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریش سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں رہنماں نے عالمی و علاقائی امور پر تفصیلی گفتگو کی۔ وزیرِ اعظم نے اسرائیل کی جانب سے غزہ ہسپتال پر حملے اور ایک ہی دن میں حملوں کے نتیجے میں 500 فلسطینیوں کی شہادت کو انسانیت سوز اور انسانی حقوق کی شدید خلاف ورزی قرار دیا۔وزیرِ اعظم نے نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی حملوں کی بھرپور مذمت کی اور فوری جنگ بندی کے ساتھ ساتھ متاثرین تک امداد کی ترسیل پر زور دیا۔وزیر اعظم نے نہتے اور معصوم فلسطینیوں کے خلاف غاصب اسرائیل کے جنگی جرائم روکنے کیلے اقوام متحدہ اور عالمی قوتوں سے فوری طور پر اسرئیل کی جانب سے معصوم فلسطینیوں کے قتلِ عام کو روکنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا۔
مقبول خبریں
انجینئر امیر مقام کی سعودی عرب پر الزامات کی مذمت
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام نے سعودی عرب پر الزامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ...
عبدالعلیم خان نے استحکام پاکستان پارٹی کی 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا...
اسلام آباد (این این آئی)استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نے 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اعلان کیا ہے۔ انہوں...
صدر مملکت کا بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو...
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین...
اوپن یونیورسٹی سے چلنے والا بچوں کی کردار سازی کا پْر عزم کارواں پورے...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم کامیاب جوان پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی...
وزیرداخلہ کا نیشنل پولیس اکیڈمی کو پی ایم اے کاکول طرز کا عالمی ادارہ...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیشنل پولیس اکیڈمی کو یونیورسٹی کا درجہ دینے اور پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول...