دبئی (این این آئی)مسلم لیگ (ن )کے چیف کوآرڈینیٹر اینڈ سنیئر نائب صدر انٹرنیشنل افیئرز بیرسٹر امجد ملک کا برطانیہ سے دبئی ایئرپورٹ پہنچنے پر مسلم لیگ (ن )متحدہ عرب امارات کے مرکزی صدر غوث قادری و سنیئر عہدیداران نے پھولوں کے گلدستے پیش کرکے والہانہ استقبال کیا۔چیف کوآرڈینیٹر اینڈ سنیئر نائب صدر انٹرنیشنل افیئرز مسلم لیگ (ن )بیرسٹر امجد ملک اور انکے ساتھ بزنس کونسل برطانیہ کے صدر چوہدری خالد کا متحدہ عرب امارات کے مرکزی صدر غوث قادری،سیکرٹری جنرل راجہ ابو بکر آفندی، متحدہ عرب امارات بزنس کونسل کے صدر عبدالمجید مغل ،سیکرٹری جنرل دبئی راجہ عابد حسین ،بزنس کونسل متحدہ عرب امارات کے سنیئر نائب صدر راجہ جمیل بنگیال ،بزنس کونسل کے نائب صدر شوکت محمود بٹ،شارجہ کے سیکرٹری جنرل عرفان طور،متحدہ عرب امارات پیٹرن عبدالغفار ،العین کے چیئرمین ملک رشید،شارجہ کے صدر چوہدری راشد فاروق ، شارجہ کے سیکرٹری جنرل چوہدری عامر بشیر انجم کے علاؤہ سعودی عرب کے ایکٹنگ صدر چوہدری محمود الحق ڈوگر ،ترکی کے مرکزی صدر میر ابرار احمد بٹ اور کثیر تعداد میں مسلم لیگ ن کے کارکنان و عہدیداران نے پھولوں کے گلدستے پیش کرکے والہانہ استقبال کیا۔مہمان خصوصی چیف کوآرڈینیٹر بیرسٹر امجد ملک اور میزبان متحدہ عرب امارات کے مرکزی صدر غوث قادری نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر سے مسلم لیگ ن کے عہدیداران و کارکنان اپنے قائد محترم میاں محمد نواز شریف کے استقبال کے لیے جوق در جوق آرہے ہیں جیساکہ آپ سب جانتے ہیں 21 اکتوبر کو قائد محترم پاکستان کے لیے دبئی سے روانہ ہو رہے ہیں۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...