عراقی عسکری گروپوں کا اسرائیل میں الیاد بستی پر حملے کا دعوی

0
115

بغداد(این این آئی)عراقی کردستان میں اربیل ہوائی اڈے کے قریب حریر اڈے کو نشانہ بنانے کے بعد عراقی مسلح دھڑوں نے اسرائیل میں الیاد بستی پر حملے کا اعلان کیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق خود کو عراق میں اسلامی مزاحمت کہنے والے ایک گروپ نے کہا کہ اس نے اسرائیل میں الیاد بستی کے جنوب میں ایک اہم ہدف پر مناسب ہتھیاروں سے حملہ کیا۔ عراق سے بھیجے گئے مقبوضہ جنوبی گولان میں حملہ آور ڈرون کے دھماکے کی اطلاع دی۔عراقی مسلح دھڑوں نے اعلان کیا کہ انہوں نے کردستان کے علاقے میں اربیل ہوائی اڈے کے قریب ایک امریکی اڈے کو ڈرون سے نشانہ بنایا ہے۔اسی وقت کرد نیٹ ورک رودا نے اطلاع دی کہ اربیل ہوائی اڈے کے قریب ڈرون ایک گائوں میں گر کر تباہ ہو گیا۔نام نہاد(عراق میں اسلامی مزاحمت) سے تعلق رکھنے والے دھڑے عام طور پر شمالی عراق میں اربیل ہوائی اڈے کے قریب حریر اڈے کو نشانہ بناتے ہیں، جو ان کے بہ قول غزہ کی پٹی میں فلسطینیوں پر اسرائیلی حملوں کا جواب ہے۔