ریاض(این این آئی)سعودی جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن کے چیئرمین عبدالعزیز بن عبداللہ الدعیلج نے دورہ چین کے دوران اپنے چینی ہم منصب سونگ جیو کے ساتھ ہوائی نقل و حمل کے شعبے میں مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق تعاون کے شعبوں میں سٹیشنوں کی تعداد کو بڑھانا، ہوائی ٹریفک کی ترقی کو بڑھانا، دونوں ملکوں کے درمیان ٹرانسپورٹ اور ہوائی مال برداری کے شعبے میں تعاون کے فریم ورک کو تیار اور منظم کرنا شامل ہے۔ سعودی ویژن 2030 کے تحت قومی ہوا بازی کی حکمت عملی کے اہداف کے مطابق عالمی باہمی روابط کو بڑھانے، تجارتی لین دین بڑھانے اور سعودیہ اور چین کے درمیان اقتصادی ترقی کی حمایت کو بھی مفاہمتی یادداشت کا حصہ بنایا گیا۔مفاہمت کی یادداشت دونوں فریقوں کے درمیان تعاون اور فضائی نقل و حمل کے شعبے میں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعاون کو بڑھانے کی خواہش کے دائرے میں سامنے لائی گئی ہے۔ اسی سلسلے میں جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی کے صدر نے بیجنگ سٹی کی ڈپٹی گورنر سیما ہونگ اور بیجنگ میں تجارت کے فروغ کے لیے چینی کونسل کے چیئرمین گو ہوا گینگ سے ملاقات کی جس میں متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا۔دیکھ بھال کے شعبے میں ایک ورکشاپ اہتمام چین کی سول ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن نے AMECO اور GAMECO کے تعاون سے کیا۔ سعودی عرب امریکہ، سنگاپور اور چین کے ساتھ فضائی رابطے بڑھانے پر غور کر رہا ہے۔واضح رہے یہ دورہ بین الاقوامی تعاون کے دائرہ کار کو وسعت دینے اور شہری ہوا بازی کی صنعت میں علم اور تجربات کے تبادلے کے فریم ورک کے اندر آتا ہے۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...