نیویارک(این این آئی)معروف ٹکنالوجی کمپنی ایپل نے تصدیق کی ہے کہ اس نے حکام کے کہنے پر چین میں قرآن کی سب سے مقبول ایپ کو بند کر دیا ہے۔ قرآن مجید نامی ایپ دنیا بھر میں ایپ سٹور پر دستیاب ہے اور اس کے ریویوز کی تعداد 150,000 کے قریب ہے۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق کمپنی کا کہنا تھا کہ ایپل نے اس ایپ کو چینی حکام کی درخواست پر اپنے ایپ سٹور سے ہٹا دیا ہے۔ ایپ کے ڈیلیٹ ہونے کے بارے میں سب سے پہلے ویب سائیٹ ایپل سنسرشپ کو معلوم ہوا جو دنیا بھر میں ایپل کے ایپ سٹور میں کو مانیٹر کرتی ہے۔جب چین کی حکومت سے ردعمل کے لیے رابطہ کیا گیا تو اس نے جواب نہیں دیا۔ چین کی حکمراں کمیونسٹ پارٹی اسلام کو ملک کے اندر ایک مذہب کے طور پر تسلیم کرتی ہے۔تاہم چین پر حقوق انسان کی خلاف ورزیوں، حتی کہ شنکیانگ صوبے میں یغور مسلمانوں کی نسل کشی کے الزامات لگتے رہے ہیں۔ایپل سے جب رابطہ کیا گیا تو اس نے براہ راست تبصرے کیلئے برطانوی نشریاتی ادارے کو اس کی ہیومین رائٹس پالیسی سے رجوع کرنے کو کہاکہ جس میں لکھا کہ ہم مقامی قوانین کی پیروی کرنے کے پابند ہیں، اور بعض اوقات ایسے پیچیدہ مسائل سامنے آ جاتے ہیں جن پر ہم حکومتوں کے ساتھ اتفاق نہیں کرتے۔تاہم یہ واضح نہیں ہے کہ چین میں ایپل نے کن ضابطوں کی خلاف ورزی کی ہے۔ قرآن مجید ایپ کا اپنے بارے میں کہنا ہے کہ دنیا بھر میں 35 ملین مسلمان اس پر بھروسہ کرتے ہیں۔ایپ بنانے والی کمپنی پی ڈی ایم ایس نے ایک بیان میں کہا کہ ایپل کے مطابق ہماری ایپ قرآن مجید کو چین میں ایپ سٹور سے اس لیے ہٹایا گیا کیونکہ اس میں غیر قانونی مواد تھا۔ کمپنی نے کہا کہ ہم مسئلے کے حل کے لیے چین کی سائبر سپیس انتظامیہ اور دیگر حکام سے رابطے کی کوشش کر رہے ہیں۔ کمپنی کے مطابق چین میں دس لاکھ افراد ان کی ویب سائٹ استعمال کرتے تھے۔
مقبول خبریں
آزاد کشمیر پر بھارتی رہنماؤں کے اشتعال انگیز دعوؤں میں تشویشناک اضافہ ، پاکستان...
اسلام آباد (این این آئی) ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر پر بھارتی رہنماؤں کے اشتعال انگیز دعوؤں میں تشویشناک اضافہ...
وزیر داخلہ محسن نقوی کا اسلام آباد پولیس خدمت مرکز 24 گھنٹے کھلا رکھنے...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد پولیس خدمت مرکز 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان کردیا۔میڈیا سے گفتگو...
الیکشن کمیشن نے آزاد اراکین قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم...
اسلام آباد(این این آئی)الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کے آزاد اراکین قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کو تسلیم کرلیا۔گزشتہ روز...
پنجاب میں رہنماں کے گھر چھاپے مارے جارہے ہیں، پولیس گردی ختم ہونی چاہیے،...
اسلام آباد (این این آئی)قائد حزب اختلاف عمر ایوب نے کہا ہے کہ رات سے ہمارے رہنماں کے گھر چھاپے مارے جارہے ہیں، ہم...
وزیر اعظم 28 اپریل ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کیلئے سعودی عرب روانہ ہوں...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم شہباز شریف ورلڈ اکنامک فورم کے اجلاس میں شرکت کیلئے 28 اپریل کو سعودی عرب روانہ ہوں گے۔ترجمان...