اسلام آباد (این این آئی) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ نوجوانوں کو کھیلوں کی سہولیات فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے ،مقامی سطح پر کھیلوں میں شرکت کو یقینی بنا کر با صلاحیت نوجوانوں کو مواقع فراہم کئے جائیں گے،پاکستان سپورٹس بورڈ ریگولیٹر کے طور پر کام کرے گا،پاکستان سپورٹس بورڈ نوجوانوں کو کھیلوں کی معیاری سہولیات کی فراہمی یقینی بنائے گا۔ ہفتہ کو وزیرِ اعظم عمران خان کی زیرِ صدارت نیشنل سپورٹس پالیسی اور پاکستان سپورٹس بورڈ کے انتظامی ڈھانچے کی ازسرِ نو تشکیل پر اعلی سطح کا اجلاس ہوا۔اجلاس کو پاکستان سپورٹس بورڈ کے انتظامی ڈھانچے، نیشنل سپورٹس پالیسی، اس حوالے سے صوبوں سے مشاورت اور کھیلوں کے فروغ کیلئے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ بتایاگیاکہ پاکستان سپورٹس بورڈ کا آئینی مسودہ تیار ہے جسکے تحت بورڈ اور ایگزیکیٹیو کمیٹی کے ممبران کی تعداد کو محدود رکھا گیا ہے،بورڈ کے اختیارات و ذمہ داریوں کا تعین کرتے ہوئے ملک میں کھیلوں کے فروغ اور مثبت مقابلے کی فضاء کے قیام کا خاص خیال رکھا گیا ہے ۔ بتایاگیاکہ آئین کے تحت ادارے کا نیا انتظامی ڈھانچہ بھی تیار کیا گیا ہے،نیا آئینی مسودہ سی سی ایل سی سے منظور ہوچکا ہے۔ بتایاگیاکہ مختلف کھیلوں کی فیڈریشنز کیلئے ہدایات بھی جاری کی گئی ہیں جن میں رجسٹریشن، الیکشن کا طریقہ کار، ماڈل کانسٹی ٹیوشن، ریگیلیٹری فریم ورک اور نیشنل اینٹی ڈوپنگ آرگنائیزیشن آف پاکستان شامل ہیں۔ اجلاس کو صوبوں سے نیشنل سپورٹس پالیسی کی تیاری کے حوالے سے مشارت کے بارے بھی بتایا گیا۔ بتایاگیاکہ صوبوں سے تعاون و روابط بڑھا کر ملک بھر میں کھیلوں کی سرگرمیاں بڑھائی جائیں گی،صوبے مقامی سطح پر کھیلوں کے فروغ اور کلبز و ایسوسی ایشنز کو سہولیات فراہم کریں گے،اسکے علاوہ مقامی سطح پر صوبوں کی طرف سے اہم کھیلوں پر ترجیحی بنیادوں پر توجہ دی جائے گی۔اجلاس کو بڑے شہروں میں ہاکی ٹرف کے حوالے سے بھی بتایا گیا، اسلام آباد میں اس پر کام مکمل ہے ، واہ کینٹ، فیصل آباد، کوئٹہ پشاور، مظفر آباد اور گلگت میں اس پر کام تیزی سے جاری ہے۔وزیرِ اعظم نے جاری منصوبوں پر کام معینہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت کی۔اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہاکہ نوجوانوں کو کھیلوں کی سہولیات فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ عمران خان نے کہاکہ مقامی سطح پر کھیلوں میں شرکت کو یقینی بنا کر با صلاحیت نوجوانوں کو مواقع فراہم کئے جائیں گے
مقبول خبریں
آزاد کشمیر پر بھارتی رہنماؤں کے اشتعال انگیز دعوؤں میں تشویشناک اضافہ ، پاکستان...
اسلام آباد (این این آئی) ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر پر بھارتی رہنماؤں کے اشتعال انگیز دعوؤں میں تشویشناک اضافہ...
وزیر داخلہ محسن نقوی کا اسلام آباد پولیس خدمت مرکز 24 گھنٹے کھلا رکھنے...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد پولیس خدمت مرکز 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان کردیا۔میڈیا سے گفتگو...
الیکشن کمیشن نے آزاد اراکین قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم...
اسلام آباد(این این آئی)الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کے آزاد اراکین قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کو تسلیم کرلیا۔گزشتہ روز...
پنجاب میں رہنماں کے گھر چھاپے مارے جارہے ہیں، پولیس گردی ختم ہونی چاہیے،...
اسلام آباد (این این آئی)قائد حزب اختلاف عمر ایوب نے کہا ہے کہ رات سے ہمارے رہنماں کے گھر چھاپے مارے جارہے ہیں، ہم...
وزیر اعظم 28 اپریل ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کیلئے سعودی عرب روانہ ہوں...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم شہباز شریف ورلڈ اکنامک فورم کے اجلاس میں شرکت کیلئے 28 اپریل کو سعودی عرب روانہ ہوں گے۔ترجمان...