اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت عارف علوی نے کہاہے کہ نوجوانوں کو چیمبرز اور مختلف یونیورسٹیز کی مدد سے ووکیشنل ٹریننگ دینا ہوگی، کامیاب جوان پروگرام اور قرضوں کی فراہمی سے خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں، سکھر ریجن کی ترقی کے لئے اقدامات کرتے رہیں گے،حیدرآباد سکھر موٹروے سے عوام کو سفری سہولت ملے گی، کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا ،ہمیں آئی ٹی کے شعبے میں مزید ترقی کرنا ہوگی،ہمیں دنیا کے ساتھ ترقی میں شامل ہونے کے لئے ڈیجیٹلائزیشن کی طرف جانا ہوگا ۔ منگل کوصدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے سکھر چیمبر آف کامرس کے وفد نے ملاقات کی جس میں گورنر سندھ عمران اسماعیل، حلیم عادل ،شیخ خرم شیر زمان، سینیٹر سیف اللہ ابڑو اور تاجروں نے شرکت کی ،اجلاس میں سکھر چیمبر آف کامرس کے صدر عامر علی خان غوری نے بریفنگ دی ۔ صدر مملکت نے کہاکہ ملکی معیشت کی بہتری کے لیے کاروباری افراد اور چیمبرز کا کردار انتہائی اہم ہے، مشکل حالات کے باوجود حکومت کی بہتر معاشی پالیسیوں کا اعتراف دنیا بھرمیں ہوا ۔ عارف علوی نے کہاکہ دنیا میں مہنگائی تیزی سے بڑھی،پاکستان نے زراعت سمیت کئی شعبوں میں اچھی کارکردگی دکھائی۔صدر مملکت نے کہاکہ چیمبر آف کامرس، کاروباری افراد اور سرمایہ کاروں کا ملکی معیشت میں اہم رول ہے،نوجوانوں کو چیمبرز اور مختلف یونیورسٹیز کی مدد سے ووکیشنل ٹریننگ دینا ہوگی۔ انہوںنے کہاکہ کامیاب جوان پروگرام اور قرضوں کی فراہمی سے خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔ صدر مملکت نے کہاکہ وفد سکھر ایئرپورٹ سے انٹرنیشنل فلائٹس ،ڈرائی پورٹ اور انڈسٹریل زون کے حوالے سے سفارشات بھجوائے۔ صدر مملکت نے کہاکہ سکھر ریجن کی ترقی کے لئے اقدامات کرتے رہیں گے ، حیدرآباد سکھر موٹروے سے عوام کو سفری سہولت ملے گی، کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا،ہمیں آئی ٹی کے شعبے میں مزید ترقی کرنا ہوگی
مقبول خبریں
سپریم کورٹ کا فیصلہ ،چیئر مین نیب نے نیب میں پوسٹنگز ‘ ٹرانسفرز پر...
اسلام آباد (این این آئی)قومی احتساب بیورو(نیب)کے چیئرمین جسٹس (ر)جاوید اقبال نے نیب میں پوسٹنگز ' ٹرانسفرز پر فوری طور پر پابندی عائد کر...
ریاستی آئینی اداروں کو بدنام کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جاسکتی،وزیر اطلاعات
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیراطلاعا ت ونشریات مریم اور نگزیب نے کہاہے کہ افواج پاکستان، عدلیہ اور اہم ریاستی آئینی اداروں کو...
پاکستان کی یاسین ملک کو مجرم قرار دینے کے مذموم بھارتی اقدام کی مذمت
اسلام آباد(این این آئی)پاکستان نے بھارتی حکومت کی طرف سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں کشمیریوں کو ان کی حقیقی قیادت سے محروم...
مقبوضہ جموںوکشمیر میں (کل)ہفتہ کو مکمل ہڑتال کی جائے گی
سرینگر(این این آئی) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ممتاز آزادی پسند رہنمائوں میر واعظ مولوی محمد فاروق ،خواجہ عبدالغنی...
وزیراعلی پنجاب کو عہدے سے ہٹانے کی درخواستیں سماعت کے لیے منظور
لاہور(این این آئی) لاہور ہائی کورٹ نے وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز کو عہدے سے ہٹانے کی درخواستوں کو سماعت کے لیے منظور کرلیا۔چیف جسٹس...