مذہبی منافرت کے سوا بی جے پی کے پاس عوام کو دینے کیلئے کچھ نہیں، محبوبہ مفتی

0
244

سرینگر(این این آئی)غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی سربراہ محبوبہ مفتی نے بھارت کی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کو شدیدتنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاہے کہ بی جے پی اپنی خامیوں اور ناکامیوں کو چھپانے کیلئے ملک میں مسجد اور مندر کی سیاست کر کے مذہبی منافرت پھیلا رہی ہے۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق محبوبہ مفتی نے سرینگر میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ بی جے پی کی نظریں کبھی بابری مسجد تو کبھی دوسری مسجد اور اب بنارس کی گیان واپی مسجد پر ٹکی ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مذہبی منافرت کے سوا بی جے پی کے پاس عوام کو دینے کیلئے کچھ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی آئے روزے کسی نہ کسی بہانے مسجدوں کے نام پر ملک کے اکثریتی ہندوطبقے کو خوش کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کبھی بابری مسجد تو کبھی دوسری مسجد اور اب بنارس کی گیان واپی مسجد پر بی جے پی کی نظریں ٹکی ہیں۔انہوں نے کہاکہ بی جے پی کے پاس مذہبی منافرت اور آپسی بھائی چارے کو زک پہنچانے کے سواعوام کو دینے کیلئے کچھ نہیں ہے۔ محبوبہ مفتی نے نریندر مودی سے سوال کیاکہ وہ دو کروڑ نوکریاں کہاں ہیں جو انکی حکومت ایک سال میں کشمیری نوجوانوں کو دینے والی تھی۔انہوںنے کہاکہ جب تک بی جے پی ہندوئوں اور مسلمانوں کو لڑانے کی اپنی پالیسی کو ترک نہیں کرتی ،تب تک مقبوضہ علاقے میں راہل پنڈت جیسے نوجوان حالات کی بھینٹ چڑھتے رہیں گے۔محبوبہ مفتی نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر کے موجودہ سنگین صورتحال سے نمٹنے کے لیے مودی حکومت کو سابق وزیراعظم اٹل بہاری کے کشمیریت اور انسانیت کے نقشہ راہ پر چلنے کی ضرورت ہے ۔ ا