عمران خان کل لاہور فردو س مارکیٹ انڈر پاس کا افتتاح کریں گے

0
324

لاہور( این این آئی) وزیر اعظم عمران خان ایک روزہ دورہ پرکل( بدھ) کو لاہور آئیں گے۔ بتایا گیا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان فردو س مارکیٹ انڈر پاس کا افتتاح کریںگے ۔ وزیر اعظم عمران خان کو سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ ، راوی ریور پراجیکٹ اور صحت کے منصوبوںکے حوالے سے بریفنگ دی جائے گی۔ وزیراعظم عمرا ن خان سے گورنر پنجاب ، وزیراعلیٰ پنجاب اور کابینہ اراکین کی ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔