کیو اے یو اور لین ای یونیورسٹی کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط

0
208

اسلام آباد (این این آئی)قائد اعظم یونیورسٹی اسام آباد اور چین کی لین ا ی یونیورسٹی کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ہوگئے ، اس تعاون کا مقصد کیو اے یو میں فیکلٹی آف کمپیوٹنگ اینڈ ٹیکنالوجی اور سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک قائم کرنا ہے۔گوادر پرو کے مطابق کیو اے یو کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نیاز احمد اختر اور لین ا ی یونیورسٹی کے نمائندے نے دستاویز پر دستخط کیے۔ بیان میں کہا گیا کہ یہ اقدام چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے فریم ورک کے تحت اور وسیع تر بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو سے ہم آہنگ ہے۔گوادر پرو کے مطابق کیو اے یو کے وائس چانسلر نے ایک علیحدہ پوسٹ میں کہا کہ یہ دونوں اداروں کے درمیان تعلیمی تبادلے اور تکنیکی ترقی کو فروغ دینے میں ایک اہم قدم ہے، لین ا ی یونیورسٹی چین کے صوبہ شانڈونگ میں اعلی تعلیم کا ایک معتبر ادارہ ہے۔ رواں ماہ کے اوائل میں کیو اے یو نے ساتھ ویسٹ پیٹرولیم یونیورسٹی، چین کے ساتھ ایک مفاہمت نامے پر دستخط کیے جس کا مقصد تعلیمی اور تحقیقی تعاون کے لیے سنگ بنیاد شراکت داری کا آغاز کرنا ہے۔