وزیراعظم سے چیئر پرسن قومی کمیشن برائے حقوق اطفال عائشہ رضا کی ملاقات ، مختلف امورپر غور

0
167

اسلام آباد (این این آئی)نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہاہے کہ بچوں کے حقوق کی پامالی کرنے والے مجرمان کے خلاف باقاعدہ قانونی کارروائی کی جائیگی اور انہیں جلد از جلد کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا، ملک میں بچوں کے حقوق کے تحفظ اور قومی کمیشن برائے حقوقِ اطفال کو سہولت فراہم کرنے کیلئے مؤثر قانون سازی کی جائے گی۔نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے چیئرپرسن قومی کمیشن برائے حقوقِ اطفال عائشہ رضا فاروق نے ملاقات کی جس میں عائشہ رضا فاروق نے انوار الحق کاکڑ کو وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔وزیراعظم نے عائشہ رضا فاروق کی زیر قیادت قومی کمیشن برائے حقوقِ اطفال کی کارکردگی کو سراہا۔وزیراعظم نے قومی کمیشن برائے حقوقِ اطفال کی سہولت کے لیے تمام وسائل کو بروئے کار لانے کا اعادہ کیا ۔عائشہ رضا فاروق نے وزیراعظم کو ملک میں بچوں سے زیادتی اور چائلڈ لیبر کی موجودہ صورتحال سے متعلق آگاہ کیا۔ وزیراعظم نے کہاکہ بچوں کے حقوق کی پامالی کرنے والے مجرمان کے خلاف باقاعدہ قانونی کارروائی کی جائے گی اور انہیں جلد از جلد کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔ وزیراعظم نے کہاکہ ملک میں بچوں کے حقوق کے تحفظ اور قومی کمیشن برائے حقوقِ اطفال کو سہولت فراہم کرنے کے لیے مؤثر قانون سازی کی جائے گی، وزیراعظم