فین کی فلم مارکیٹ پاکستانی فلمسازوں کے لیے ایک گیٹ وے ہے ‘ سید جمال شاہ

0
281

لاہور( این این آئی)نگران وزیر قومی و رثہ و ثقافت سید جمال شاہ نے کہا ہے کہ پاکستانی فلم انڈسٹری کو کافی مدد کی ضرورت ہے اور خاص طور پر چین کے عالمی سطح پر سب سے بڑی فلم مارکیٹ کے طور پر ابھرنے کے پیش نظرچین کی طرف سے امداد بہت اہمیت رکھتی ہے، چین میں 70,000 سے زیادہ سنیما سکرینوں کے ساتھ یہ ہمارے فلم سازوں کے لیے ایک سنہری موقع ہے کہ وہ باہمی تعاون کے ساتھ پروڈکشنز میں حصہ لے کر فائدہ اٹھائیں۔ گوادر پرو کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ۔ہم پہلے ہی چین کے ساتھ مشترکہ پروڈکشنز کا آغاز کر چکے ہیں اور پاکستان کی فلم اور سنیما انڈسٹری میں مزید تعاون میں دلچسپی رکھتے تھے۔ہم آگے اپنے ملک میں سینما گھروں اور ثقافتی ڈھانچے کی ترقی میں چین کی شمولیت کے امکانات کو بھی دیکھ رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم فنون لطیفہ، پرفارمنگ آرٹس اور سینما دونوں میں چین کے ساتھ خیالات کا تبادلہ بھی کر سکتے ہیں۔