سلمان خان نے 35 سالہ فلمی کیریئر کی یادیں شیئر کردیں

0
96

ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ کے مشہور اداکار و سپر اسٹار سلمان خان کو فلمی دنیا میں قدم رکھے 35 برس ہوگئے ہیں انہوں نے اپنے فلمی کیریئر کی یادیں شیئر کردیں۔سلمان خان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر 35 سالہ فلمی کیریئر کی یادیں شیئر کی ہیں، جس میں انہوں نے اپنی مشہور فلموں کے ڈائیلاگز اور ایکشن دکھائے ہیں۔اپنی پوسٹ میں سلمان خان نے لکھا کہ 35 سال مجھے 35 دنوں کی طرح لگ رہے ہیں، اپنے پیغام میں اداکار نے مداحوں کی محبت کا شکریہ بھی ادا کیا ہے۔57 سالہ اداکار نے اپنی پہلی فلم ‘میں نے پیار کیا’ سے لے کر ٹائیگر سیریز تک کی بننے والی سپر ہٹ فلموں کے سین شیئر کیے ہیں۔ سلمان خان نے بالی ووڈ میں کئی سپر ہٹ فلموں میں کام کیا ہے۔سلمان خان کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں کئی مشہور ڈائیلاگز بھی موجود ہیں۔ جن میں تیرے نام، وانٹڈ، دبنگ، باڈی گارڈ اور دیگر مووی شامل ہیں۔