90 روز میں انتخابات کا انعقاد قوم کر مفاد اور ریاست کے حق میں ہے، نیئر بخاری

0
144

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان پیپلزپارٹی کے سیکرٹری جنرل نیر حسین بخاری نے کہا ہے کہ نوے روز میں انتخابات کا انعقاد قوم کر مفاد اور ریاست کے حق میں ہے، آئین کا تحفہ دینے والی پیپلز پارٹی آئین کو ہی بالادست سمجھتی ہے،پیپلزپارٹی کا واضح موقف ہے، ہم انتخابات میں تاخیر نہیں چاہتے، اداروں پر حملہ آوری قابل مذمت رویہ ہے ،اسلام آباد چیف جسٹس کیخلاف مہم توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے ۔ اپنے بیان میں نیئر بخاری نے کہاکہ سیاست ہونی چاہیے ریاست دشمنی نہیں ہونی چاہیے ۔ انہوںنے کہاکہ اداروں پر حملہ آوری قابل مذمت رویہ ہے ،اسلام آباد چیف جسٹس کیخلاف مہم توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے ۔نیر بخاری نے کہاکہ صدر نے انتخابات کی تاریخ کا اعلان کیا تو ہم آئین کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔ انہوںنے کہاکہ انتخابات میں تاخیر سے اگر کوئی فائدہ حاصل کرنے کا سوچ رہا ہے تو اسکو کوئی فائدہ حاصل نہیں ہوگا۔ انہوںنے کہاکہ اس وقت مہنگائی کی صورتحال کے بعد لوگ بے چین اور مایوس ہیں، سیاسی جماعتوں کا کام عوام کو ریلیف دینا ہوتا ہے۔ نیر بخاری نے کہاکہ تباہ حال معیشت کی وجہ پی ٹی آئی حکومت کا آئی ایم ایف معاہدات اور شرائط توڑنا ہے ۔نیر بخاری نے کہاکہ ہوشربا مہنگائی پی ٹی آئی ایم ایف کڑی شرائط معاہدات کے آفٹر ایفیکٹس ہیں۔نیر بخاری نے کہاکہ سندھ حکومت کی بہترین کارکردگی پر سندھ بھر سے عوامی اعتماد کے زریعے بلدیاتی امیدواران کامیاب ہوئے ۔نیر بخاری نے کہاکہ ملک بھر کے شہری سندھ میں صحت کی بہترین سہولیات سے مستفید ہو رہے ہیں ۔نیر بخاری نے کہاکہ مہنگائی سے لوگ بلبلا اٹھے ہیں مہنگائی کنٹرول کرنے کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز متفقہ لائحہ عمل بنائیں ۔نیر بخاری نے کہاکہ کاروباری تجارتی مراکز جلد کھلیں اور شام کو بند کئے جائیں ۔ انہوںنے کہاکہ بجلی بحران کا حل سولر سسٹم میں ہے حکومتیں۔ شہریوں کو سولر سسٹم کیلئے مالی معاونت کریں ۔