نگران وزیرِ اعظم سے چیئرمین امر انٹرنیشنل وانگ وینین کی ملاقات، پاکستان میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا خیرمقدم

0
129

بیجنگ(این این آئی)نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ سے چیئرمین امر انٹرنیشنل وانگ وینین نے ملاقات کی۔وزیر اعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں امر انٹرنیشنل نے پاکستان میں تانبے اور سٹیل کی صنعت میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔وزیرِ اعظم نے امر انٹرنیشنل کی پاکستان میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا خیرمقدم کیااور انہیں خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے بارے آگاہ کیا جس کے تحت کان کنی و معدنیات کے شعبے میں سرمایہ کاری کیلئے ون ونڈو آپریشن کی سہولت فراہم کی جارہی ہے۔