پاکستانی طیارہ فلسطینیوں کیلئے امداد لیکر مصر پہنچ گیا

0
104

قاہرہ (این این آئی)غزہ میں فلسطینی عوام کے لیے پاکستان کی انسانی امداد مصر کے العریش انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر پہنچ گئی۔مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں پاکستانی سفارت خانے کے مطابق پاکستان سے81 ٹن انسانی اور طبی امداد لے کر خصوصی طیارہ مصر پہنچ گیا۔مصر میں پاکستانی سفارت خانے کے مطابق العریش ہوائی اڈہ غزہ سے 40 کلو میٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔ مصر میں پاکستان کے سفیر ساجد بلال نے یہ امداد آگے غزہ میں فلسطینی انجمن ہلال احمر تک پہنچانے کے لئے مصری انجمن ہلال احمر کے حوالے کی۔پاکستانی سفارت خانے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پاکستان اس نازک موڑ پر فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا ہے، پاکستان فلسطینیوں کو ضروری امدادی سامان فراہم کرتا رہے گا۔