قیدیوں کے تبادلے پر مذاکرات نہیں کریں گے،حماس

0
213

مقبوضہ بیت المقدس(این این آئی) حماس کے رہ نما اسامہ حمدان نے غزہ کی پٹی، مغربی کنارے اور یروشلم میں فلسطینیوں کو بے گھر کرنے کے اسرائیلی تمام منصوبوں کو مسترد کرتے ہوئے اسرائیلی جنگی جرائم کی شدید مذمت کی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق حمدان نے ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والی پریس کانفرنس میں کہا کہ اسرائیل کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کے حوالے سے اس وقت تک کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے جب تک وہ غزہ کی پٹی پر اپنے حملے بند نہیں کر دیتا۔انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو “غزہ کی سرزمین پر کوئی بھی ہدف جنہیں وہ حاصل کرنا چاہتے ہیں حاصل نہیں کرسکیں گے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیل غزہ کی پٹی میں کسی بھی زندہ قیدی کو زبردستی سے رہا نہیں کر سکے گا۔