ہمیشہ ویتنام سے تعلقات کو اسٹریٹجک نقطہ نظر سے دیکھا ، چینی صدر

0
195

بیجنگ (این این آئی)کمیو نسٹ پا رٹی اف چا ئنا کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور عوامی جمہوریہ چین کے صدر شی جنگ پھنگ نے ہنوئی میں ویتنام کی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری نگوین فو ٹرونگ کے ساتھ بات چیت کی۔بدھ کے روزشی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ چین نے ہمیشہ چین ویتنام تعلقات کو اسٹریٹجک اور طویل مدتی نقطہ نظر سے دیکھا ہے اور ویتنام کو ہمسایہ سفارتکاری کے لئے ترجیحی ملک کے طور پر دیکھا ہے۔ ملک کی ترقی، عوام کے لیے خوشحالی اور بنی نوع انسان کے لیے ترقی کے حصول کے لیے میں جنرل سکریٹری کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتا ہوں تاکہ چین اور ویتنام کے درمیان تعلقات کے ایک نئی پوزیشننگ کا اعلان کیا جا سکے اور چین ویتنام جامع اسٹریٹجک کوآپریٹو پارٹنرشپ کو گہرا کرنے کی بنیاد پر اسٹریٹجک اہمیت کے حامل چین ویتنام ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کے لیے مل کر کام کیا جا سکے۔نگوین فو ٹرونگ نے کہا کہ ویتنام کی پارٹی، ریاست اور عوام کی جانب سے میں جنرل سکریٹری شی جن پھنگ، آپ کی اہلیہ پروفیسر پھنگ لی یوان اور تمام سینئر چینی رہنماں کا ویتنام میں پرتپاک خیر مقدم کرنا چاہتا ہوں۔ جنرل سکریٹری شی جن پھنگ چینی عوام کے ہر دلعزیز رہنما ہیں ، اور ویتنامی کمیونسٹ پارٹی کے ممبران اور عوام کے خوشگوار اور اہم کامریڈ اور دوست ہیں۔ میں دلی خواہش اور پختہ یقین رکھتا ہوں کہ کامریڈ شی کا دورہ مکمل طور پر کامیاب ہوگا اور دونوں جماعتوں اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو ایک نئی سطح پر لے جانے میں یہ دورہ ایک تاریخی سنگ میل ثابت ہوگا۔