اسلام آباد (این این آئی)پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ نیلم منیر نے اپنی زندگی کے سب سے بڑے مقصد اور خواب سے پردہ اْٹھا دیا۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر اداکارہ نے مداحوں سے گفتگو کرنے کے لیے سوال جواب کا سیشن رکھا۔سوال جواب کے دوران نیلم منیر سے سوال کیا گیا کہ آپ کی زندگی کا وہ ایک مقصد کیا ہے جسے ابھی حاصل کرنا باقی ہے؟مداح کے سوال پر اداکارہ نے ایک لفظ میں بتایا کہ ‘آخرت’۔اس کے بعد ان سے ایک اور سوال پوچھا گیا کہ آپ کا خواب کیا ہے؟نیلم منیر نے تفصیل سے جواب دیتے ہوئے بتایا کہ میری کوئی دنیاوی خواہش نہیں ہے بلکہ آخرت کی تیاری کرنا چاہتی ہوں۔انہوں نے لکھا کہ موت بے شک بر حق ہے، میرا خواب ہے کہ میرا جنازہ بہت اچھا ہو، اللّٰہ کے حکم سے مجھے جنت میں اعلیٰ مقام ملے۔نیلم منیر نے بخشش کی خواہش کرتے ہوئے مزید لکھا ہے کہ اللّٰہ تعالیٰ مجھے بخش دیں، مجھ پر رحم فرمائیں، مجھے ہدایت دیں اور ان لوگوں میں شامل کرلیں جو اللّٰہ کو بہت پسند ہیں۔اداکارہ نے بتایا کہ میری کوئی دنیاوی خواہش نہیں بلکہ آخرت کی تیاری کرنی ہے اور یہی خواب ہے۔خیال رہے کہ 31 سالہ اداکارہ نیلم منیر آج کل ‘جیو ٹی وی’ کی ڈرامہ سیریل ‘خمار’ میں اداکار فیروز خان کے مدِ مقابل نظر آ رہی ہیں۔ان کے مقبول ڈراموں میں جل پری، اشک، دل موم کا دیا، کہیں دیپ جلے، بکھرے موتی، قیامت، محبت داغ کی صورت، پیار دیوانگی اور احرامِ جنون شامل ہیں۔یلم منیر نے مختلف ٹیلی فلمز اور میوزک ویڈیوز میں بھی کام کیا ہے۔
مقبول خبریں
پاک چائنا تعلقات دنیا میں بے مثال،چین نے ہمیشہ پاکستان کا غیر مشروط ساتھ...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کے...
محسن نقوی سے امریکی ادارہ برائے نارکوٹکس کے وفد کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ وانسدا منشیات محسن نقوی سے امریکہ کی بیورو آف انٹرنیشنل نارکوٹکس اینڈ لا ء انفورسمنٹ افیرز( آئی...
ملکی سیاحت کی ترقی سے پاکستان کا عالمی سطح پر مثبت تشخص اجاگر ہوگا،سپیکر...
اسلام آبا د(این این آئی)اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ سیاحت کا فروغ ملکی سماجی اور اقتصادی ترقی کے...
غیر ملکی سرمایہ کاروں کی سہولت کے لئے کلی معیشت کے استحکام کے ماحول...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے ممتاز پاکستانی امریکن بینکرز کوملک میں انفراسٹرکچر، توانائی، ٹیکنالوجی، زراعت کے شعبوں میں...
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا مخدوش ،خستہ حال عمارتوں میں بنے سکول سیل...
لاہور( این این آئی) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے مخدوش اور خستہ حال عمارتوں میں بنے سکول سیل کرنے کا حکم دیتے...