کراچی(این این آئی) بطورِ چائلڈ آرٹسٹ اپنے کریئر کی شروعات کرنے والے نوجوان پاکستانی اداکار زوہاب خان نے اپنی ساتھی اداکارہ وانیہ ندیم سے شادی کرنے کا اعلان کردیا ہے۔زوہاب خان نے حال ہی میں میٹا ٹینمنٹ نامی یوٹیوب چینل کے پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں اْنہوں نے اپنی شادی سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے اپنی ہونے والی دلہنیا کا نام بتایا۔پوڈ کاسٹ کے میزبان اذلان شاہ نے زوہاب خان کی شادی سے متعلق سوال پوچھا جس پر اداکار نے کہا کہ ”میں اگلے تین ماہ یا ایک ماہ کے اندر بھی شادی کرسکتا ہوں لیکن کیریئر کی وجہ سے اگلے تین سال بعد شادی کرنے کا ارادہ ہے”۔زوہاب خان نے کہا کہ ”میں نے اپنی زندگی میں کچھ اہداف حاصل کرنے ہیں، جس کے لیے خود کو تین سال کا وقت دیا ہے لیکن وہ اگر اہداف اگلے تین یا چاہ ماہ میں حاصل کرلیے تو فوراََ شادی کرلوں گا”۔22 سالہ زوہاب خان نے اپنی ہونے والی دلہنیا کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ”میں اپنی ساتھی اداکارہ وانیہ ندیم سے شادی کررہا ہوں، وانیہ تو شادی کے لیے تیار ہیں، وہ تو آج ہی مجھ سے شادی کرلیں لیکن میں نے اْنہیں فی الحال کیریئر پر توجہ دینے کا مشورہ دیا ہے”۔اداکار نے مزید کہا کہ ”والد کے انتقال کے بعد میرے بڑے بھائی اور مجھ پر جلد ہی گھر کی ذمہ داریاں آگئی تھیں، انہی ذمہ داریوں کی وجہ سے ابھی شادی نہیں کرسکتا”۔واضح رہے کہ زوہاب خان کی ہونے والی دلہنیا وانیہ ندیم معروف ٹک ٹاک اسٹار ہیں جبکہ اْنہوں نے حال ہی میں اداکاری کی دْنیا میں قدم رکھا ہے۔
مقبول خبریں
پاک چائنا تعلقات دنیا میں بے مثال،چین نے ہمیشہ پاکستان کا غیر مشروط ساتھ...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کے...
محسن نقوی سے امریکی ادارہ برائے نارکوٹکس کے وفد کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ وانسدا منشیات محسن نقوی سے امریکہ کی بیورو آف انٹرنیشنل نارکوٹکس اینڈ لا ء انفورسمنٹ افیرز( آئی...
ملکی سیاحت کی ترقی سے پاکستان کا عالمی سطح پر مثبت تشخص اجاگر ہوگا،سپیکر...
اسلام آبا د(این این آئی)اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ سیاحت کا فروغ ملکی سماجی اور اقتصادی ترقی کے...
غیر ملکی سرمایہ کاروں کی سہولت کے لئے کلی معیشت کے استحکام کے ماحول...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے ممتاز پاکستانی امریکن بینکرز کوملک میں انفراسٹرکچر، توانائی، ٹیکنالوجی، زراعت کے شعبوں میں...
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا مخدوش ،خستہ حال عمارتوں میں بنے سکول سیل...
لاہور( این این آئی) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے مخدوش اور خستہ حال عمارتوں میں بنے سکول سیل کرنے کا حکم دیتے...