لاہور (این این آئی) 2023ء میں پاکستان میں گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کیے جانے والے افراد میں سوشل میڈیاسٹار حریم شاہ اور علیزہ سحر تھیں۔ہر سال دسمبر میں گوگل سب سے زیادہ سرچ کیے جانے والے افراد کے بارے میں تفصیلات شیئر کرتا ہے اس سال گوگل نے دنیا بھر میں سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی شخصیات کی فہرست جاری کی ہے، گوگل نیسال 2023 میں پاکستان کی سرفہرست سرچز کو بھی شیئر کردیا ہے۔پاکستان میں سرفہرست سرچز کی فہرست میں کرکٹ گیمز، ایونٹس، خبریں، ٹی وی شوز، موویز، ٹیکنالوجی اور شخصیات شامل ہیں، گوگل کے مطابق 2023 میں پاکستان میں سب سے زیادہ لوگوں نے کرکٹرز اور سوشل میڈیا سٹارز کو سرچ کیا جن میں حریم شاہ اور علیزہ سحر شامل تھیں۔پاکستان میں سوشل میڈیا پر سب سے زیادہ سرچ کیے جانے والے افراد میں حریم شاہ اور علیزہ سحر شامل ہیں جبکہ نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ چھٹے نمبر پر ہیں۔اس سال پاکستانیوں کی جانب سے سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی مشہور شخصیات کے نام بالترتیب یہ ہیں، حریم شاہ،علیزہ سحر،ٹائیگر شیروف،عبداللہ شفیق،عثمان خان، انوار الحق کاکڑ، گلین میکسویل، شبمن گل، سعود شکیل اورحسیب اللہ خان۔ایونٹ کی فہرست میں پاکستانی 2023 میں ہونے والے کرکٹ ایونٹس کی تلاش کے ساتھ ساتھ ملک میں اگلے عام انتخابات کے بارے میں سرچ کرنے میں مصروف ہیں، فلموں اور ڈراموں میں پاکستانی ہالی ووڈ کی فلموں اور شاہ رخ خان کی بلاک بسٹر فلموں جوان اور پٹھان کی تلاش میں تھے۔
مقبول خبریں
اپوزیشن کے احتجاج سے معیشت کو نقصان پہنچ رہا ہے: لیاقت بلوچ
لاہور(این این آئی)جماعتِ اسلامی پاکستان کے نائب امیر لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کے احتجاج سے معیشت کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ایک...
ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران پولیو کے مزید 4 نئے کیسز رپورٹ
اسلام آباد(این این آئی)گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر سے پولیو کے 4 کیسز رپورٹ ہوگئے۔ذرائع کے مطابق سامنے آنے والے4 نئے...
یہ سیاسی احتجاج ہے یا ملک کیخلاف سازش؟اسحاق ڈار
اسلام آباد(این این آئی) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہیکہ تحریک انصاف بار بار کیوں ایسے وقت پر احتجاج کی کال دیتی...
پی ٹی آئی احتجاج: آئی ٹی کمپنیوں کے انٹرنیٹ پر کوئی بندش نہیں آئی،...
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف کے کوآرڈینیٹر رانا احسان افضل کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی احتجاج کے دوران آئی ٹی کمپنیوں...
خواتین میری ریڈ لائن ہیں، تشدد یا ظلم قطعاً برداشت نہیں: مریم نواز
لاہور(این این آئی)وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے خواتین کے خلاف تشدد کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پر اپنا خصوصی پیغام جاری...