لاہور(این این آئی)لاہور کی انسداد دہشتگردی کی عدالت نے تحریک انصاف کے سابق رہنما فواد چوہدری کی 9 مئی کے 4 مقدمات میں 20 اپریل تک عبوری ضمانت منظور کرلی۔پیر کو فواد چوہدری اپنی اہلیہ حبا کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے، جہاں جج ارشد جاوید نے ان کی درخواست پر سماعت کی۔سابق وزیر اطلاعات نے ماڈل ٹائون کے تھانہ گلبرگ اور نصیر آباد میں درج ایک ایک مقدمے میں درخواست ضمانت دائر کی تھی۔عدالت نے پولیس کو فواد چوہدری کی گرفتاری سے روکتے ہوئے آئندہ سماعت پر مقدمات کا ریکارڈ طلب کر لیا۔عدلت کے باہر میڈیا کے سوال پر کہ کیا آپ کو ابھی بھی گرفتاری کا خدشہ ہے، فواد چوہدری نے تبصرہ کیا کہ پاکستان میں ہر شخص کو ہر وقت گرفتاری کا خطرہ ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ چار مرتبہ جیل سے ہو آئے ہیں اور اللہ خیر کرے گا۔یاد رہے کہ تحریک انصاف کے سابق رہنما کو 5 اپریل کو جہلم پنڈ دادن خان پروجیکٹ میں خوردبرد کے کیس میں اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا تھا۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے یکم اپریل کو مذکورہ کیس میں ان کی رہائی کے احکامات جاری کیے تھے۔فواد چوہدری نیب کیس میں جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل میں قید تھے اور انہوں نے ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست دائر کر رکھی تھی۔
مقبول خبریں
انجینئر امیر مقام کی سعودی عرب پر الزامات کی مذمت
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام نے سعودی عرب پر الزامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ...
عبدالعلیم خان نے استحکام پاکستان پارٹی کی 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا...
اسلام آباد (این این آئی)استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نے 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اعلان کیا ہے۔ انہوں...
صدر مملکت کا بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو...
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین...
اوپن یونیورسٹی سے چلنے والا بچوں کی کردار سازی کا پْر عزم کارواں پورے...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم کامیاب جوان پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی...
وزیرداخلہ کا نیشنل پولیس اکیڈمی کو پی ایم اے کاکول طرز کا عالمی ادارہ...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیشنل پولیس اکیڈمی کو یونیورسٹی کا درجہ دینے اور پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول...