بہترین اقدامات سے شرح اموات 85 فی صد کم ہوئی، ٹرمپ

0
271

واشنگٹن(این این آئی)امریکی صدر ٹرمپ نے ڈاکٹروں پر کورونا سے اموات کا اعلان کر کے زیادہ پیسے کمانے کا جھوٹا الزام تھونپتے ہوئے کہاہے کہ ڈاکٹر غلط اعداد و شمار بتا رہیہیں کیونکہ کورونا سے موت کے اعلان پر انہیں زیادہ ڈالر ملتے ہیں۔ادھر جوبائیڈن نے ٹرمپ پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈاکٹر اور نرسیں جانیں لینے نہیں جانیں بچانے کے لیے دن رات ایک کررہے ہیں، ٹرمپ ان پر حملے نہ کریں۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی ریاست وسکانسن میں ریلی سے خطاب میں ٹرمپ کا کہنا تھا کہ کورونا سے نمٹنے کے لیے بہترین اقدامات کئے، جس کی وجہ سے شرح اموات 85 فی صد کم ہوگئی ہے۔انہوں نے کہا کہ کورونا ٹیسٹ کم کر دیں تو کیسز بھی کم ہو جائیں گے مگر ہم یہ نہیں چاہتے۔دوسری جانب جوبائیڈن نے ٹرمپ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر اور نرسیں جانیں لینے نہیں جانیں بچانے کے لیے دن رات ایک کررہے ہیں، ٹرمپ ان پر حملے نہ کریں۔