حکومت نے احتجاج کی راہ میں کوئی رکاوٹ حائل نہیں کی،شبلی فراز

0
257

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ حکومت نے پی ڈی ایم کے احتجاج کی راہ میں کوئی رکاوٹ حائل نہیں کی،اسلام آباد کی شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی وزیرِ اعظم عمران خان کی جمہوریت پسندی کا ثبوت ہے۔۔منگل کو ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ قوم سانحہ ماڈل ٹائون بھی کبھی بھلا نہیں سکتی۔انہوں نے کہا کہ قوم نہیں بھولی جب مسلم لیگ (ن)کی حکومت نے پاکستان تحریک انصاف کے پرامن احتجاج پر تشدد کیا تھا۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کی شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی وزیرِ اعظم عمران خان کی جمہوریت پسندی کا ثبوت ہے۔