گلگت بلتستان(این این آئی) کے ٹوسے آٹھ کلومیٹر دور’بروڈ پیک’ نامی چوٹی کوسرکرنے کی کوشش کرنے والے لاپتہ امریکی نژاد روسی کوہ پیما ایلکس گولڈ فارب کی لاش مل گئی۔پاکستانی حکام کی جانب سے کے ٹوسے آٹھ کلومیٹردور’بروڈ پیک’ نامی چوٹی کو سرکرنے کی کوشش کرنے والے لاپتہ امریکی نژاد روسی کوہ پیما ایلکس گولڈ فارب کی موت کی تصدیق کردی گئی ہے۔ سرد موسم کے دوران ریسکیوآپریشن متاثرہونے کے باعث کوہ پیما کی لاش ایک دن تلاش کے بعد مل گئی ہے۔ٹورسٹ کمپنی کے مطابق ایلکس اپنے ساتھی کوہ پیما زولٹن سلانکوکے ہمراہ پستورکی چوٹی پرپہنچ چکے تھے جو چھ ہزارسے زیادہ میٹراونچائی پرہے۔ یہاں سے زولٹن سلانکو نے خراب موسمی حالات کے سبب واپسی کا فیصلہ کیا جبکہ ایلکس نے اپنا سفرجاری رکھا تھا۔ اس مقام سے انھوں نے اپنا آخری ریڈیو پیغام بھی جاری کیا تھا جس کے بعد سے ان کے ساتھ کوئی رابطہ نہیں ہوسکا۔ریسکیوٹیم کی جانب سے ملنے والی لاش کی تصاویر لے کر فارب کے خاندان کو تصدیق کے لیے بھیجی گئیں تھیں۔واضح رہے کہ کے ٹو کو موسم سرما میں فتح کرنے کی مہم میں مجموعی طورپر18 ممالک کے 58 کوہ پیماؤں نے حصہ لیا تھا، ان میں پانچ خواتین بھی شامل تھیں۔ اب تک اس میں تین کوہ پیما زخمی ہو کراس مہم سے باہر ہوچکے ہیں جبکہ سرجیو مینگوت نامی کوہ پیما مہم کے دوران گر کر زخمی ہوئے اور بعد میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہو گئے تھے۔
مقبول خبریں
یوسف رضا گیلانی اسلام آباد سے سینیٹر منتخب ، حفیظ شیخ ہار گئے
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم)کے امیدوار سابق وزیر اعظم اور پیپلز پارٹی کے رہنما یوسف رضا گیلانی...
علی حیدر گیلانی کی ویڈیو پلانٹڈ ہے، یوسف رضا گیلانی
اسلام آباد (این این آئی)سینیٹ الیکشن میں حکومت مخالف اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے متفقہ امیدوار یوسف رضا گیلانی نے...
پی ٹی آئی کی صفوں میں بہت انتشار ہے، احسن اقبال
اسلام آباد (این این آئی)مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی صفوں میں بہت انتشار...
کوئی جتنا یقین دہانی دلاتا ہے وہ اتنا ہی اندر سے کمزور ہوتا ہے،رانا...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن )کے رہنما رانا ثناء اللہ نے کہاہے کہ کوئی جتنا یقین دہانی دلاتا ہے وہ...
پاکستان ، مزید 75افراد چل بسے، کورونا وائرس سے اموات 13ہزار سے تجاوز کر...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر جاری ہے، کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی...