سرگودھا(این این آئی)وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ ترقی کے سفر کو پسماندہ علاقوں تک لے کر گئے اور وسائل کارخ نظر انداز شہروں کی جانب موڑا رکھا ہے۔انہوں نے اراکین اسمبلی سے ملاقات میں کہا کہ سابق دور کی طرح صرف مخصوص شہروں کوترقیاتی فنڈز نہیں دیئے۔ہر شہر کی یکساں ترقی کیلئے ٹھوس پالیسی اپنائی ہے۔عثمان بزدار نے کہا کہ اپوزیشن نے کھوکھلے نعرے لگا کرسب کو مایوس کیا۔نازک حالات میں منفی سیاست کرنے والوں کوہوش کے ناخن لینے چاہئیں ـانہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم نے قوم کی مشکلات میں اضافہ کیاہے۔یہ عناصر ذاتی مفادات کی خاطرپاکستان کے مفادات کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔عوام کی خدمت ہی ہمارا ایجنڈا ہے۔ وزیراعلی نے کہا کہ صوبے کے عوام کو سہولتیں پہنچانے کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے عوام کو پہلی بار ان کا حق دیا گیا ہے۔جنوبی پنجاب کے عوام سے کیے گئے وعدوں کو پورا کررہے ہیں۔جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ فعال ہے اورلوگوں کے کام مقامی طورپر ہورہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ماضی کی حکومت نے جنوبی پنجاب کے عوام کو کھوکھلے نعروں سے بہلایا۔ماضی میں من پسند علاقوں پروسائل صرف نہ کیے جاتے تو آج جنوبی پنجاب ترقی یافتہ ہوتا۔سابق حکمران جنوبی پنجاب صوبے کے نام پر اپنی سیاست چمکاتے رہے اورسابق دور میں جنوبی پنجاب کے عوام پسماندگی اور غربت کی چکی میں پستے رہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں جنوبی پنجاب میں پہلی بارپائیدار ترقی کانیا دورشروع ہوا ہے اوراب جنوبی پنجاب کے لئے مخصوص فنڈ صرف وہاں ہی خرچ ہوں گے۔
مقبول خبریں
یوسف رضا گیلانی اسلام آباد سے سینیٹر منتخب ، حفیظ شیخ ہار گئے
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم)کے امیدوار سابق وزیر اعظم اور پیپلز پارٹی کے رہنما یوسف رضا گیلانی...
علی حیدر گیلانی کی ویڈیو پلانٹڈ ہے، یوسف رضا گیلانی
اسلام آباد (این این آئی)سینیٹ الیکشن میں حکومت مخالف اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے متفقہ امیدوار یوسف رضا گیلانی نے...
پی ٹی آئی کی صفوں میں بہت انتشار ہے، احسن اقبال
اسلام آباد (این این آئی)مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی صفوں میں بہت انتشار...
کوئی جتنا یقین دہانی دلاتا ہے وہ اتنا ہی اندر سے کمزور ہوتا ہے،رانا...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن )کے رہنما رانا ثناء اللہ نے کہاہے کہ کوئی جتنا یقین دہانی دلاتا ہے وہ...
پاکستان ، مزید 75افراد چل بسے، کورونا وائرس سے اموات 13ہزار سے تجاوز کر...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر جاری ہے، کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی...