مکہ مکرمہ(این این آئی ) سعودی عرب کے نائب وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر عبد الفتاح مشاط نے کہا ہے کہ حج کے ارکان ادا کرتے ہوئے مشاعر مقدسہ میں ایک خیمے میں عازمین کی تعداد 4 سے زیادہ نہیں ہوگی۔ اس بات کا خیال رکھا گیا ہے کہ ہر جگہ دو عازمین کے درمیان 2.5 میٹر کا فاصلہ ہو۔میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی عرب کے نائب وزیر حج وعمرہ نے کہا کہ اس سال کوشش کریں گے کہ غیر قانونی عازمین کی شرح صفر فیصد ہو اس کے لئے سخت انتظامات کیے جا رہے ہیں اور ایسا کرنے والوں کو بھاری جرمانے اور سزا بھی دی جائے گی۔ اس سال خواتین محرم کے بغیر حج کے لئے درخواست جمع کرا سکتی ہیں ہم انہیں خواتین کے گروپ میں شامل کریں گے۔ مشاعر مقدسہ میں قرنطینہ کا بھی الگ انتظام کیا گیا ہے جو کسی بھی عازم کے مثبت ٹیسٹ میں استعمال کیا جائے گا۔ مشاعر مقدسہ میں خدمات کی فراہمی یا درخواستوں کی منظوری میں کسی ملک کے شہریوں کو ترجیح نہیں دی جائے گی۔مشاعر مقدسہ میں منی میں خیموں میں بھی وبا سے بچاو کے پیش نظر ایک خیمے میں صرف دو عازمین کو اجازت دی جائے گی اور خیمے میں دونوں کے درمیان ڈھائی میٹر کا فاصلہ رکھا جائے گا۔ اسی طرح بسوں میں بھی سماجی فاصلے کے ساتھ سفر کروایا جائے گا جبکہ مشاعر مقدسہ میں حرمین ٹرین کی سروس معطل رہے گی۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...