کراچی(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر اوروفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے کہا ہے کہ دولت سے ارکان اسمبلی کو خریدنے کی کوشش کی جارہی ہے، سندھ ہائوس کے تمام کمرے بھر چکے ہیں اورحفاظت کے لیے ایس ایس یواہلکار اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر اپنے پیغام میں علی زیدی نے کہا کہ ایس ایس یو سندھ کے مزید 300 اہلکار اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔لگتا ہے زرداری مافیا نے لوٹی دولت کے تحفظ کے لیے اقدامات شروع کردیئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ 70اہلکار پی پی کے لانگ مارچ میں ساتھ آئے تھے جبکہ 30 اہلکار ہر وقت سندھ ہائوس کی سیکیورٹی پر مامور رہتے ہیں۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...