واشنگٹن (این این آئی)امریکی محکمہ دفاع نے یوکرین جنگ کے دوران روسی جرنیلوں کی لوکیشن کے حوالے سے خفیہ معلومات فراہم کرنے کے الزامات کی تردید کی ہے۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کی رپورٹ پر ردعمل میں محکمہ دفاع کے ترجمان جان کربی نے اس بات کا اعتراف کیا کہ امریکہ یوکرین کی فوج کو ملٹری انٹیلی جنس فراہم کرتا ہے جس کا مقصد ملک بچانے میں یوکرینیوں کی مدد کرنا ہے۔تاہم انہوں نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ ‘ہم میدان جنگ میں موجود فوجی حکام کی لوکیشن کے حوالے سے معلومات مہیا نہیں کرتے اور نہ ہی یوکرینی فوج کے ان فیصلوں میں شامل ہوتے ہیں جن میں وہ اپنے اہداف کے چناؤ کرتے ہیں۔نیو یورک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق یوکرین کی فوج کی جانب سے مارے جانے والے درجنوں روسی جرنیلوں میں سے زیادہ تر کو امریکی انٹیلی جنس کی مدد سے نشانہ بنایا گیا تھا۔رپورٹ میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ امریکہ نے روسی فوج کے موبائل ہیڈ کوارٹر سے متعلق معلومات مہیا کیں تھی جس کی لوکیشن اکثر اوقات تبدیل کی جاتی تھی۔علاوہ ازیں امریکی میڈیا میںکو ایک اور انکشاف بھی ہوا کہ امریکہ کی جانب سے مہیا کی جانے والی خفیہ اطلاعات کی بدولت پچھلے ماہ روسی بحری جہاز کو ڈبونے میں مدد ملی تھی اور اس سے روسی صدر پوتن کو زبردست دھچکا لگا تھا۔امریکہ کے ایک سرکاری عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر اے ایف پی کو بتایا کہ امریکہ جہازوں کو نشانہ بنانے کے حوالے سے معلومات مہیا نہیں کرتا۔ان کے مطابق ‘ہم اس حد تک معلومات دیتے ہیں جن سے یوکرین کو پتہ چل سکے کہ اس کو سمندر میں روس کی جانب سے کس قدر خطرات کا سامنا ہے اور وہ اپنے بچاؤ کا بندوبست کر لے۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...