اسلام آباد (این این آئی )وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ بجلی کی زائد طلب کو پورا کرنے کے لئے نصب شدہ صلاحیت کی کمی ہے۔ اپنے بیان میں انہوںنے بتایاکہ وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں لوڈ شیڈنگ کم کرنے کے طریقوں اور توانائی کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔ انہوںنے بتایاکہ بجلی کی زائد طلب کو پورا کرنے کے لئے نصب شدہ صلاحیت کی کمی ہے۔ انہوںنے کہاکہ سپلائی چین میں بھی گیپ ہے کیونکہ پی ٹی آئی نے ایندھن کے بہت سے معاہدے نہیں کئے، ہم ان مسائل کو فوری طور پر حل کر رہے ہیں۔ وزیر اطلاعات نے کہاکہ پی ٹی آئی ان تمام منصوبوں کو چار سالوں میں نہیں چلا سکی جو پی ایم ایل این نے شروع کئے تھے۔ انہوںنے کہاکہ تریموں میں سیمنز کا ایل این جی پلانٹ جو دنیا میں سب سے زیادہ 61.6 فیصد کارآمد پلانٹ ہے اور یہاں 2018ء میں مسلم لیگ (ن) کے دور میں پہلی ٹربائن آ چکی تھی، ابھی تک چل نہیں سکا۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...