اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے جنوبی و شمالی وزیرستان میں فتنہ الخوارج کے 12 دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کی تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی سکیورٹی فورسز کے 6 جری جوانوں نے وطن پر جان نچھاور کرکے خوارجی دہشتگردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچایا۔ اپنے بیان میں وزیر داخلہ محسن نقوی نے جھڑپوں میں شہید ہونیوالے سکیورٹی فورسز کے 6 بہادر جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا ۔وزیر داخلہ محسن نقوی نے شہداء کے خاندانوں سیدلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا اور کہاکہ فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں نے رات کی تاریکی میں بزدلانہ حملہ کیا۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان کی سکیورٹی فورسز کے 6 جری جوانوں نے وطن پر جان نچھاور کرکے خوارجی دہشتگردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچایا۔ انہوںنے کہاکہ خوارجی دہشتگردوں کے مذموم عزائم ناکام بنانے والے سکیورٹی فورسز کے جوانوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ شہداء ہمارے لئے باعث افتخار اور ہمارے سروں کا تاج ہیں،شہداء کی عظیم قربانیوں کو فراموش نہیں کر سکتے۔انہوںنے کہاکہ فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کا سر کچلنے کے لیے قوم کے پختہ عزم کو شکست نہیں دی جا سکتی۔ محسن نقوی نے کہاکہ شہداء کے خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور ان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں،قوم دہشتگردی کے ناسور سے نمٹنے کیلئے سکیورٹی فورسز کے ساتھ ہے۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...