لاہور( این این آئی)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ ٹرانس جینڈر بل کو ختم نہ کروایا تو آنے والی نسلیں ہمیں معاف نہیں کریں گے۔ اتمام حجت کے لیے حکومت کو ایک ہفتہ دیا ہے کہ غیر اسلامی قانون واپس لے ورنہ جمعہ کو مسجدِ شہدا مال روڈ سے احتجاجی تحریک کا آغاز کریں گے۔ پی ٹی آئی، ن لیگ ، پی پی کی لڑائی پالیسیوں پر نہیں اقتدار کے لیے ہیں۔ مغرب اور سیکولرازم کی پیروی میں تینوں جماعتیں ہر کام کرنے کو تیار ہیں۔ مغربی طاقتوں نے اپنی لابیز کے ذریعے پہلے ملک کے معاشی نظام کو تباہ کیا اب وہ ہماری نظریاتی اساس اور معاشرت پر حملہ آور ہیں۔ اللہ نے سودی نظام کو اپنے خلاف جنگ قرار دیا ہے مگر تینوں پارٹیوں نے اپنے اپنے دور اقتدار میں وفاقی شرعی عدالت میں جماعت اسلامی کی سودی نظام کے خلاف اپیلوں کی مخالفت کی۔ اللہ کی مددونصرت سے اور قوم کی دعاؤں سے وفاقی شرعی عدالت نے جب سود کو حرام قرار دے دیا تو موجودہ حکومت نے اس لعنت کو جاری رکھنے کے لیے مزید بیس سال کی مہلت مانگ لی۔ یہ کیسا ظلم ہے کہ ایک اسلامی ملک کے حکمران اللہ کے خلاف مزید جنگ جاری رکھنے کے لیے وقت مانگ رہے ہیں۔ کیا کوئی قوم اللہ اور اس کے رسولۖ کے خلاف جنگ جاری رکھ کر کامیاب ہوسکتی ہے؟ قوم متحد ہو کر ملک کے خلاف سازشوں کو ناکام بنائے اور جماعت اسلامی کا ساتھ دے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے قصور میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صدر ملی یکجہتی کونسل صاحبزادہ ڈاکٹر ابوالخیر محمد زبیر اور دیگر قائدین بھی اس موقع پر موجود تھے۔ سراج الحق نے کہا کہ دینی جماعتوں ، علما اکرام ، وکلا سے مشاورت کرچکے ، سب نے ٹرانس جینڈر قانون کو مسترد کرتے ہوئے جماعت اسلامی کی تحریک کا حصہ بننے کا اعلان کیا ہے۔ حکومت نے جماعت اسلامی کی جانب سے سینٹ میں پیش کیاگیا خواجہ سراؤں کے حقوق سے متعلق ترمیمی بل پاس نہ کیا تو پارلیمنٹ، چوکوں چوراہوں سمیت ہر فورم پر احتجاج ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ قانون کے تحت ہر شخص کو اختیار دیا گیا ہے کہ وہ اگر اپنی جنس تبدیل کرنا چاہتا ہے یا چاہتی ہے تو نادرا میں درخواست دے کر ایسا ممکن بن سکتا ہے، یعنی اللہ کی تخلیق میں تبدیلی کا اختیارفرد کو مل گیا ۔ انہوں نے کہا کہ ایسا تو مغرب میں بھی ممکن نہیں کہ کوئی شخص اپنی مرضی سے جنس تبدیل کر لے۔ جماعت اسلامی چاہتی ہے کہ جنس میں تبدیلی کو متعین کرنے کا اختیار میڈیکل بورڈ کو ملے۔ انہوں نے واضح کیا کہ جماعت اسلامی خواجہ سراؤں کو تمام حقوق دلوانا چاہتی ہے مگر قانون کی آڑ میں فحاشی، عریانی اور ہم جنس پرستی کو پھیلانے کی اجازت کسی صورت بھی ایک اسلامی معاشرہ میں نہیں دی جاسکتی۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...