سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق14مئی کو ہر صورت الیکشن کراناہوگا، نہیں تو پھر سڑکوں پر دما دم مست قلندر ہوگا ‘ فواد چوہدری

0
305

لاہور( این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر نائب صدر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق 14مئی کو ہر صورت الیکشن کرانا ہوگا اور اگر یہ نہیں ہوگا تو پھر سڑکوں پر دما دم مست قلندر ہوگا ،پنجاب اور خیبر پختوانخواہ اسمبلیوں کے الیکشن پر بات چیت کا وقت گزر چکا ہے البتہ قومی الیکشن کے فریم ورک پر بات چیت ہو سکتی ہے ،اگر سپریم کورٹ کے حکم پر عمل نہیں ہوتا تو پہلے قائمقام گورنر اپنے گھر جائیں گے اور انہیںچھ ماہ قید کی سزا بھی سنائی جا سکتی ہے دوسری طرف جوکھیل کھیلا جارہا ہے وہ لندن پلان کا حصہ ہے اور وہ یہ ہے کہ نواز شریف اور مریم نواز نے شہباز شریف کو نا اہل کرانا ہے ،مسلم لیگ (ن) کا یہ بھی خیال ہے کہ شاید شہباز شریف کی قربانی سے انہیں کوئی بیانیہ مل جائے ،نگران حکومت کے خلاف ریفرنس تیاری کے آخری مراحل میں ہے ،صدر مملکت سے درخواست کی ہے وہ ریفرنس آگے بھیجیں اور اگر انہوں نے نہ بھیجا تو آج یا کل (منگل یا بدھ)سپریم کورٹ میں184تھری کی پٹیشن دائر کر رہے ہیں جس میں درخواست یہ ہے کہ نگران حکومت اورالیکشن کمیشن اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے میں ناکام ہو گئے ہیں اور کر سپریم کورٹ آرٹیکل187کے تحت ایڈ منسٹریٹر مقرر کرے جو الیکشن کرانے کے لئے روزانہ کی بنیاد معاملات کو دیکھے۔پارٹی کی مرکزی رہنما مسرت جمشید چیمہ کے ہمراہ لاہور ہائیکورٹ میں مختلف کیسز کی پیروی کے بعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے یہ اطلاعات ہیں کہ عید کی چھٹیوں میں زمان پارک میں ایک آپریشن کیا جارہا ہے اور اس حوالے سے لاہور ہائیکورٹ کے فل بنچ میںدرخواست دائر کی ہے اور ہمیں امید ہے انصاف ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پارلیمانی کمیٹیوں اور ڈمی پارلیمنٹ کو سپریم کورٹ کے خلاف ڈھال کے طور پر استعمال کر رہی ہے ،آرٹیکل 81اور آرٹیکل84کو سامنے رکھیں تو پارلیمنٹ الیکشنوں کے لئے فنڈ کے اوپر ووٹنگ نہیں کر سکتی ۔ ذوالفقا رعلی بھٹو اور مفتی محمود کو معلوم تھا کہ ان کی اولاد کیسی گندی نکلے گی اس لئے وہ آئین بناتے ہوئے فیصلہ کر گئے تھے کہ پارلیمنٹ کو اختیار نہیں ہوگا کہ وہ الیکشن اخراجات کو روک سکے ، یہ کہنا ہے کہ پارلیمنٹ یا کمیٹی کی ووٹنگ ضروری ہے بالکل غیر آئینی ہے اور اسٹیٹ بینک کے گورنر اور اٹارنی جنرل نے بھی اس کو تسلیم کیا ہے ،اس وقت صورتحال یہ ہے کہ اگر رقم ٹرانسفر نہیں ہوتی تو یہ سپریم کورٹ کی توہین ہو گی ،پہلے قائمقام گورنر اپنے گھر جائیں گے اور انہیںچھ ماہ کی سزا بھی سنائی جا سکتی ہے ،دوسری طرف جوکھیل کھیلا جارہا ہے وہ لندن پلان کا حصہ ہے ، لندن پلان کا حصہ یہ ہے کہ شہباز شریف کو نا اہل کرانا ہے ، شہباز شریف کو قربانی کے بکرے کے طو رپر پیش کیا جارہا ہے