اسلام آباد(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ ایسی پارلیمان اور حکومت جو لوگوں سے ووٹ کا حق چھیننے کی قرار دادیں منظور کرے اس کا ہر ممبر عوام کا مجرم ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں رہنما پی ٹی آئی فواد چودھری نے کہا کہ وکلا نے ایک بار پھر حکومتی ٹاٹوں کا منہ کالا کر کے یوم سیاہ منایا، حکومتی وکلا کی یوم سیاہ منانے کی اپیل بری طرح ناکام ہوگئی ہے، ملک بھر میں وکلا معمول کے مطابق عدالتوں میں پیش ہو تے رہے ۔اپنے ایک اور ٹوئٹ میں رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ حکومت کی سپریم کورٹ کے جج صاحبان کے خلاف مہم کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے، جن جج صاحبان کو جونیئر کہا جا رہا ہے وہ پاکستان کے چند سب سے بڑے ججز ہیں۔فواد چودھری نے کہاکہ ان (ججز)کا علم، تجربہ، ہائی کورٹ میں ان کا رویہ اور کام ان کے میرٹ کی گواہی ہے، حکومت میڈیا میں اپنے ٹاٹوں کے ذریعے شروع کی گئی مہم بند کرے۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...