پاک افغان طور خم بارڈر پر لینڈ سلائیڈنگ کا واقعہ،ملبے سے 3 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں

0
105

کابل (این این آئی)پاک افغان طور خم بارڈر پر لینڈ سلائیڈنگ کے بعد امدادی کارروائیاں دن رات جاری ہے، اب تک 3 افراد کی لاشیں اور 12 زخمی ملبے سے نکا لے جا چکے ہیں ۔پیر اور منگل کی درمیانی شب خیبر میں طور خم سرحدی گزر گاہ کے قریب ایکسپورٹ روڈ پر پہاڑی تودہ گرنے سے متعدد کنٹینرز اور مال بردارگاڑیاں ملبے تلے دب گئی تھیں، اس دوران کارگو گاڑیوں میں آگ بھی بھڑک اٹھی ۔پہاڑی تودہ گرتے وقت گاڑیوں میں ڈرائیورز بھی موجود تھے جس کے باعث ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا گیا تھا۔