لاہور( این این آئی)سیشن کورٹ میں مخالفین نے پیشی پرآنے والوں پر فائرنگ کر دی جس کی زد میں آکر خاتون سمیت دو افراد جاں بحق ہو گئے ، فائرنگ سے بھگدڑ مچ گئی ،پولیس نے شواہد اکٹھے کرنے کے بعد لاشیں مردہ خانے منتقل کر دیں۔ بتایاگیا ہے کہ سیشن کورٹ میں پیشی پر آئے مخالفین پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کی زد میں آکر خاتون سمیت دو افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے ۔ ایدھی ترجمان کے مطابق جاں بحق ہونے والوں کی شناخت صغری بی بی اور محمد امین کے نام سے ہوئی ہے۔ فائرنگ سے سیشن کورٹ میں بھگدڑ مچ گئی اور لوگ اپنی جانیں بچانے کے لئے بھاگ کھڑے ہوئے ۔ اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری بھی موقع پر پہنچ گئی جس نے فرانزک ماہرین کو طلب کر کے شواہد اکٹھے کر کے لاشیں مردہ خانے منتقل کر دیں۔پولیس کے مطابق واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...